Re: Pakistani public on streets - protests against loadshedding
Dont lie on this forum!!! For the short term the United States knows that Pakistan can get cheaper electricty and gas from Iran to fulfil its requirements but it does not want Pakistan to do that, due to its own political objectives…
[RIGHT]میں اپنے تمام دوستوں کو بتانا چاہوں گا کہ امریکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہميں یقین ہے کہ پاکستانی شہریوں کی خوشحالی اور فلاح کے ليے تسلی بخش اور مسلسل توانائی کی فراہمی اشد ضروری ہے۔ اس سلسلے ميں ہم حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر ڈیموں کی تعمیر، آبی ذخائر اور دیگربجلی پيدا کرنے والے ذرائع پر کام کر رہے ہيں اور آنے والے وقت میں بھی کرتے رہينگے۔ آپ لوگوں کو شايد علم نہ ہو، ليکن امريکہ کی جانب سے ديے جانے والے فنڈز کی وجہ سے تر بيلا ڈيم کی تعمیر نو کی جا رہی ہے جس سے دس لاکھ لوگوں کو بجلی ميسر ہوگی، يہ ڈیم امریکہ کے تعاون سے 1976ء میں تعمیر کیا گیا تھا يہ ایک شاندار اور بہت بڑا ترقیاتی پراجیکٹ تھا جو کہ پاکستان امريکہ کی شراکت اور دوستی کا ثبوت ہے۔ امریکی حکومت تربيلا ڈیم کی مرمت پر 16.5 ميلین ڈالر خرچ کرے گی۔
اس کے علاوہ يو ايس ايڈ واپڈا کے ساتھ مل کر پن بجلی گھروں ( ست پارہ اور گومل زوم ڈیم) اور تین تھرمل پلانٹس (جامشورو، گڈو، اور مظفر گڑھ) کی تجدید اور بحلی میں مدد کر رہا ہے۔ اور ساتھ ہی ہزاروں غیر فعال زرعی پانی کے پمپوں کی تبدیلی ميں مدد کر رہا ہے۔ ان منصوبوں پر کام 2012 ء کے آخر میں مکمل ہو گا اور اس سے 1000 ميگا واٹس بجلی پیدا ہوگی جس سے پورے ملک کی لوڈشیڈنگ میں 20 فی صد کمی ہوگی۔
اگر آپ پاکستان کی ضروريات پورا کرنے کے حوالے سے ہماری وابستگی پرغور کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا کتنا گہرا تعلق ہے۔ يہ واقعی پاکستان کو زیادہ محفوظ اور خوشحال بنانے کے ضمن ميں ايک عمدہ مثال ہے۔
[RIGHT]ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ[EMAIL=“[email protected] ”]
[EMAIL=“[email protected] ”][email protected]
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall ](http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall )
[/RIGHT]
[/RIGHT]