NS na-ihl again

Re: NS na-ihl again

جاوید ہاشمی ایک با ضمیر اور بہادر آدمی ہے۔نہ جھکنے نہ بکنے کی اس کی تاریخ ہے۔اس وقت بھی یہ بندہ حق کی للکار تھا جب کھر جیسے لوگوں کا سورج نصف النہار پر تھا۔
پی ٹی آئی میں اس کی عزت تھی، احترام تھا اور مقام تھا۔اس کا شاندار مستقبل تھا ۔ کون اپنا سب کچھ دائو پر لگاتا ہے۔ مگر باغی نے کلمہ حق ادا کیا۔ سازش بے نقاب کی۔ جمہوریت دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے اور اس وقت نظام کو بچا لیا۔
اسے اپنے اس فعل کی قیمت چکانا پڑی، برساتی میڈکوں کی طرح پھیلے ٹی وی چینلز پر اس کے خلاف مہم چلائی گئی۔ باور کرانے کی مسلسل کوشش کی گئی کہ یہ ایک بیمار اور بوڑھا شخص ہے۔ کہا گیا کہ اس کی ذہنی حالت نا گنتہ نہہ ہے۔ اسے ناقابل اعتبار اورنظر انداز کر دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مگر وقت نے ثابت کیا کہ یہ بہادر اور با ضمیر شخص سچا تھا۔ہم آج سب کچھ وہی دیکھ رہے ہیں جو ہاشمی کہتا تھا۔
آج بھی یہ بہت کچھ کہہ رہا ہے، مگر اس کی آواز کو میڈیا کے نقار خانے نے توتی کی آواز بنا رکھا ہے۔
اللہ پاک ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔،