Iqtibas

Re: Iqtibas

**mera MQM say koi taluq nahi

Re: Iqtibas

:smack:

Re: Iqtibas

^ is ko flooding kehtay hain gupshup main

Re: Iqtibas

Wah wah PG Kia bat hai apki :k:

Wese apki is book jalebi jesi book se hum mazeed parhna chahe ge :wink:

Re: Iqtibas

**
ہم کچھ دوست مل بیٹھے محفل سجائے گپ شپ کر رہے تھے۔ کبھی کوئی موضوع زیرِ بحث آ جاتا کبھی کوئی۔ پھر اچانک ایک دوست نے ایسی بات سنائی جس نے مجھے سوچنے اور لکھنے پر مجبور کر دیا۔ بات ہی کچھ ایسی ہے جو خلوص و محبت کی وہ مثال پیش کرتی ہے جس کا آج تک پاکستانی قوم نے صرف تاریخ اسلام میں پڑھا ہے لیکن خود عملی نمونہ نہیں بن پائے۔
دوست نے بات سنائی کہ ایک
بار چین کے حالات بہت خراب ہو گئے۔ ملک بحرانوں کا ایسا شکار ہوا کہ لوگ اشیاء خوردونوش کو ترسنے لگے یعنی قحط جیسی صورت پیدا ہو گئی۔ لیکن وہ لوگ جو قحط کا شکار تھے وہ ایک قوم تھی نہ کہ ہماری طرح صرف باتیں، بحث اور شور مچانے والے۔۔۔ ملک میں ہر طرف بھوک ہی بھوک تھی۔ لیکن اُس قوم نے مشکل وقت ایسے کاٹا جیسے اُن پر کوئی مصیبت آئی ہی نہیں تھی۔ اُس مشکل وقت میں جب بھی دو انسان ایک دوسرے کو ملتے تو سلام یا حال چال پوچھنے کی بجائے یہ پوچھتے کہ میں نے کھانا کھا لیا ہے کیا تم نے کھایا ہے؟ اگر نہیں کھایا تو میرے پاس ابھی بھی کچھ نوالے باقی ہیں آؤ تمہیں دیتا ہوں۔
یہ بات سن کر تو میں حیران رہ گیا کہ ایک ایک نوالہ سنبھال کر رکھا اور ایک دوسرے کا اتنا خیال رکھا۔ اور ساتھ ہی اپنے حالات سوچنے لگا کہ ایک ہم لوگ ہیں خود پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں لیکن ہمسائے کا حال معلوم کرنے کا وقت تک نہیں۔ بچ جانے والے کھانے کو کوڑے میں تو پھینک دیتے ہیں لیکن کبھی یہ سوچا ہی نہیں کہ اسی کھانے کو کوڑے کے ڈھیر سے کچھ لوگ دوبارہ اُٹھا کر کھا جائیں گے۔ ذہن میں یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ ایک نئی لہر آئی جو ان باتوں کو اسلام کے حوالے کر کے چلی گئی اور پھر یاد آیا کہ تاریخ اسلام میں تو چین سے زیادہ لازوال مثالیں موجود ہیں۔ سب سے مشہور واقعہ جو ہم عام طور پر سنتے ہیں کہ کسی جنگ میں کچھ پیاسے مسلمان زخمی پڑے تھے۔ ایک نے آواز لگائی پانی،،،،، پانی پلانے والا پانی لایا، ابھی وہ زخمی پانی پینے ہی لگا تھا کہ دوسرے زخمی نے پانی کی آواز لگائی۔ پہلا زخمی بولا پہلے میرے دوسرے زخمی بھائی کو پانی دو مجھے بعد میں دینا۔ پانی پلانے والا پانی لے کر دوسرے زخمی کی طرف گیا۔ دوسرا زخمی پانی پینے ہی لگا کہ ایک تیسرے زخمی نے پانی کی آواز لگائی۔۔۔ دوسرا زخمی بولا پہلے میرے تیسرے زخمی بھائی کو پانی دو۔ جب پانی پلانے والا پانی لے کر تیسرے زخمی کے پاس پہنچا تو وہ شہید ہو چکا تھا۔ پانی پلانے والا واپس دوسرے زخمی کے پاس پہنچا تو وہ بھی شہید ہو چکا تھا۔ پھر وہ پہلے کے پاس پہنچا تو وہ بھی شہید ہو چکا تھا۔ اور یوں ملتِ اسلامیہ کے پیاسے مجاہدوں نے اپنی جان پر دوسرے کو ترجیع دے کر تاریخ لکھ دی۔
لیکن آج میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ کیا یہ ہمارے ہی بزرگوں کے واقعے ہیں؟ جنہوں نے اپنے آرام و سکون اور زندگی پر دوسرے مسلمان بھائیوں کو فوقیت دی۔ اور ایک ہم ہیں جو اسلام کا نام تو بڑے جوش سے لیتے ہیں۔ نعرے لگانے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں۔ اسلامی واقعات بڑے شوق اور جذبے سے پڑھتے ہیں اور بڑے فخر سے دوسروں کو سناتے ہیں اور یوں ماضی کو پڑھ کر یا سن کر خوش ہوتے ہیں لیکن کبھی اُن واقعات سے نصیحت نہیں پکڑی۔ اسلامی تاریخ جو تھی سو تھی لیکن کبھی ہم نے یہ سوچا ہے کہ “ہم کیا ہیں؟” ہمارا علم و عمل کیا ہے؟
اپنے ان حالات کو سوچتے ہوئے مجھے فارسی کی ایک کہاوت یاد آگئی ہے “پدرم سلطان بود۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تُراچہ، تراچہ، تراچہ” یہ کہاوت گیدڑوں کی بول چال کو ظاہر کرتے ہوئے انسان کی عقل کی کھڑکیاں کھولنے کے لئے کہی جاتی ہے۔ سیانے کہتے ہیں کہ جب گیدڑوں کا کوئی گروہ مل کر موج مستی کرتا ہے تو ایک گیدڑ زور سے آواز نکالتا ہوا ایک لمبی سر میں کہتا ہے “پدرم سلطاااااااان بووووووووود” دوسرے گیدڑ جواب میں کہتے ہیں “تراچہ، تراچہ، تراچہ”۔ یعنی پہلا گیدڑ کہتا ہے “میرا باپ بادشاہ تھااااااا”، دوسرے جواب میں کہتے ہیں “تم کیا ہو، تم کیا ہو، تم کیا ہو”۔۔۔ ہمارا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے ہم بھی مختلف مکالموں، مباحثوں، تقریروں اور محافل میں کہتے ہیں کہ ہماری تاریخ بہت شاندار اور ہمارے بزرگوں کے کارنامے لازوال ہیں، ہمارے بزرگوں کی قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جا سکیں گیں لیکن کیا کبھی ہم نے یہ سوچا ہے کہ “ہم کیا ہیں؟”
کبھی یہ سوچنے کی زحمت گوراہ کی ہے کہ جو تاریخ ہم لکھ رہے ہیں وہ کتنی شاندار ہے یا شرم ناک ہے؟ کیا ہماری تاریخ بھی ہمارے بزرگوں کی طرح سنہری حروف سے لکھی جائے گی یا پھر بے گناہوں کے خون سے؟ کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہمارا کوئی کارنامہ ہے بھی کہ نہیں؟ کیا ہم نے قربانی دی ہے یا ظالموں میں شامل ہو کر غریب، مظلوم اور بے سہارا کی دنیاوی مال و دولت اور شہرت کے لئے صرف جان لی ہے؟
وقت لمحہ لمحہ گزر رہا ہے اور جسم سے سمتے ہوئے خون کے قطرے کی طرح کم ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے کہ خون ختم ہو اور موت ہمیں آ پکڑے کچھ ایسا کر دیں کہ ہمارے بزرگوں کی طرح ہماری تاریخ شاندار، ہمارے کارنامے لازوال ہو جائیں مؤرخ جب بھی ہماری تاریخ لکھیں تو سنہری حروف سے لکھیں۔ آؤ کچھ ایسا کریں کہ ہم مر کر بھی زندہ و جاوید رہیں۔
اے میرے مسلمان اور پاکستانی ساتھیو! آؤ مل کر اسلام کی اصل روح کو سمجھیں اور امن و سکون کا پیغام ملک ملک، شہر شہر، بستی بستی، گلی گلی اور گھر گھر پہنچائیں۔ ہم یہ ثابت کر دیں کہ وہ واقعات جن کو تاریخ نے سنہری حروف سے لکھا ہے وہ ہمارے ہی بزرگوں کے ہیں اور ہم ہی اُن کے والی وارث ہیں۔ آؤ قرآن و سنت کی دکھائی ہوئی راہ پر چلیں اور اپنی سوچ کو وسیع کر کے اپنی حقیقت کو پہچان جائیں۔ آؤ بے سہاروں کا سہارا بنیں، ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹیں، بحرانوں کے اس طوفان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور دوسروں کی مدد کریں، علم کو فروغ دیں اور جہالت کی تاریکی ختم کر دیں، جوانوں کے ہاتھ میں ہتھیار کی جگہ قلم دیں تاکہ وہ کسی ظالم کا ساتھ دینے کی بجائے اُس کے خلاف کلمہ حق بلند کریں، آؤ آج اپنے آپ کو سیدھی راہ پر چلانے کے لئے یہ سوچ ہی ڈالیں کہ آخر “ہم کیا ہیں؟
**

Re: Iqtibas

maiN ek iqtibaas likhne jaa raahaa thaa k mere qalam kii nib TooT gaii aur siyaahii se saaraa koraa kaaGhaz daaGh daaGh ho gayaa magar mere baHr-e-zulmaat meN Khayaalaat kii naiyaa abhii bhii hachkole khaa rahii hai...ise bhaNwar meN Doob jaane duuN yaa saaHil paar lagaauuN, yehii soch soch ke mere tasavvuraat pe gah saawan bhaadoN jaise gahre baadal manDraa rahe haiN...insaan bhii Khuda kii kaisii taKhleeq hai jo dusroN kaa bhalaa kisii taur nahii chaahtaa aur agar kabhii Khuda na Khowaasta chaah bhii le to sau aHsaan jataa kar hii kisii ko mustafeed kartaa hai...

ek billa khiRkii se jhaaNk rahaa hai aur meraa mood uchaT gayaa lol...baaqii aayinda! hehe

Re: Iqtibas

ایک بزرگ کا واقعہ ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ سفر کرنا تھا اور ان کو ماں نے نصیحت کی تھی جب تم سفر میں نکلا کرو تو اللہ کے راستے میں کچھ نہ کچھ ضرور خرچ کیا کرو۔ ایک روز سفر کے دوران وہ بزرگ کھانا کھانے بیٹھے تو ایک سائل آپ کے پاس آیا انہوں نے اپنی روٹی سائل کو دے دی اور اپنا سفر جاری رکھا۔ راستے میں انہوں نے دیکھا کہ ایک سانپ ہے‘ اس کے اوپر ان کا پائوں پڑا وہ بڑے پریشان ہوئے کہ کہیں ڈس نہ لے۔ جب پ
یچھے ہٹے توکیا دیکھتے ہیں کہ اس سانپ کے منہ میں کوئی چیز ہے جس نے اس کے منہ کو بند کیا ہوا ہے۔ وہ بڑے حیران ہوئے کہ اس کے منہ میں کیا چیز پھنسی ہوئی ہے؟ جب اس کو مارا تو دیکھا کہ وہ روٹی کا ایک ٹکڑا تھا جو اس کے منہ میں پھنسا ہوا تھا۔
پھر کسی بزرگ نے انہیں بتایا کہ تم نے جو اپنی روٹی کسی فقیر کو دی تھی‘ تمہاری موت کا وقت تو آج ہی لکھا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہارے اس صدقے کی وجہ سے تمہاری عمر میں برکت دے دی اور وہی روٹی کا ٹکڑا گویا اس سانپ کے منہ میں جاکر پھنس گیا۔
اس سے معلوم ہوا کہ انسان اللہ کے راستے میں جو بھی خرچ کرتا ہے اس کی بلائیں اور مصیبتیں اس کے بدلے میں دور ہوتی ہیں۔
Y

Re: Iqtibas

**
“سائنسدان یہ نہیں جانتے کے جب انسانی جذبات کا ایٹم ٹوٹتا ہے تو کتنی حرارت پیدا ہوتی ہے .قدرت نے کچھ ایسا انتظام کر رکھا ہے کہ اس وقت آنسو بھاری پانی کا کام کرتے ہیں”
افسانہ بھاری پانی: ضیاء بٹ

**

Re: Iqtibas


Restored attachments:

Re: Iqtibas

^ sad but true :(

Re: Iqtibas

and one buzurg says that if a person could not pray tahjjud its mean Allah is not ok with him. and doesnt want to see his face therefore he missed it.

Re: Iqtibas

I think this saying is for every Namaz not only tahajud :hmmm:

Re: Iqtibas

han and tahajjud is also afzal time of acceptance of our wishes. :5:

Re: Iqtibas

Haan, Allah tofiq de hum sab ko :frowning:

Re: Iqtibas

maiN ne to yeh bhii dekhaa hai k apnii du’aa ko Allah se manvaane kii dhun meN tahajjud aur fajar paRh kar so jaate haiN aur phir unkaa Allah dusre hii din yaad aataa hai…zohr, asr, maGhrib aur ishaa~ sab Ghaayab! :hmmm:

Re: Iqtibas

^ Mai samjhi nahi

Re: Iqtibas


matlab aajkal na jaane kiuN log Allah ko samajhte haiN k vo apnii khowaahishaat kii takmeel ke liye majboor kar deNge, naoozobillah, aur uske liye vo na jaane kia kia Harbe iste'maal karte haiN...Allah ne jin aHkaam kaa Hukm diyaa hai vo samajhte haiN k unkii Hukm adooli kar ke aur Allah ko naaraaz kar ke apnii du'aaoN ko vo in HarboN se qubool karvaa lenGe...Hai'f aur sad Hai'f aisii soch par.

Re: Iqtibas

:rotfl: :rotfl: @ harbe istmal karte hain

Kiya matlab :emmy: Allah SWT maa se 70 times zyada maharban hai Banda maa se bhi tou zid karta hai mangta rehta hai rota hai harbe istmal karta hai :snooty:

Re: Iqtibas

haN magar vohii kaam na kare jo us ne Hukm kiyaa hai? 70 year kaa bhii insaan ho kar bhii baby hii banaa rahtaa hai…:slight_smile:

Re: Iqtibas

Hum jitney bhi bare ho jayen, Us Pak zaat ke liye to uske bande hi Rahe ge na, aur bandaghi ka takaza yehi hai ke mangte raho, jab kisi cheez Ki hajat hi na Rahe to ibadat Mai suroor kahan se aye ga?