PM went AJK
ہم نے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے رکھا، وزیراعظم عمران خان](مودی ہم تیار ہیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیراعظم عمران خان - Pakistan - Dawn News Urdu)
ویب ڈیسک](News stories for Web Desk - Dawn News Urdu)14 اگست 2019
Facebook Count
Twitter Share
0
Translate
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے دنیا میں پہلی مرتبہ بھارتی وزیراعظم کا مکرہ اور اصل چہرہ سامنے رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے اس وقت آر ایس ایس کی شکل میں ایک خطرناک نظریہ کھڑا ہے جنہوں نے ہٹلر کی نازی پارٹی سے متاثر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ?آر ایس ایس نظریہ سمجھتا ہے کہ مسلمانوں نے ان پر سیکٹروں سالوں تک حکومت کی ہے اب ان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے کیونکہ اگر یہ ہم پر حکومت نہ کرتے تو ہم عظیم قوم ہوتے۔?
آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد اس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور پھر بارگاہِ رِسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔
اسپیکر آزاد جموں و کشمیر نے اجلاس کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان کی مظفرآباد آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کشمیر پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان کی کشمیر کی قانون ساز اسمبلی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
https://i.dawn.com/medium/2019/08/5d53d192e9e34.png
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ? فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سفر 72 سال سے نہیں بلکہ اسے 5 سو سال ہوگئے ہیں، لیکن اس کی ثقافت آج بھی قائم ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ تقسیم ہند کے دوران بھی لاکھوں کشمیر مارے گئے تھے، ان پر ہونے والے ظلم کے بعد انہوں نے 1947، 1965، 1971 اور 1989 کے بعد سے اب تک 40 ہزار سے زائد کشمیری مہاجرین یہاں کیمپوں پر مقیم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 10 ہزار سے زائد خواتین آدھی بیوہ ہیں کیونکہ وہ جانتی ہی نہیں کہ ان کے شوہر زندہ ہے یا نہیں؟ کشمیری بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جارہی ہے، بچیاں پیلیٹ گن کی فائرنگ سے زخمی انہیں نابینا کردیا گیا۔
راجا فارق حیدر نے کہا کہ بھارت کے وزیر نے کشمیری لڑکیوں سے متعلق جو بات کی اس سے میرا تو خون کھولتا ہے، تاہم پاکستان کو اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر عوام اس وقت پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر بھارت فوجی کشمیر چھوڑ کر اپنی مغربی سرحد پر آجائیں تو طاقت کا توازن بگڑے گا۔
راجا حیدر فاروق اپنی تقریر کے دوران آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پاکستان ہماری پشت پر کھڑا ہوگا اور ہم آگے کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مقبوضہ کشمیر میں اپنے آبائی علاقے کو دیکھنا چاہتا ہوں، ہزاروں کشمیر ایل او سی کو عبور کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو سیز فائر لائن (سی ایف ایل) قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جلد آزاد کشمیر حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ رہنے کے لیے پر عزم ہیں، اپوزیشن لیڈر
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما چوہدری یاسین نے سب سے پہلے عید الاضحیٰ کے روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا کی مظفر آباد آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
چوہدری یاسین نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ رہنے کے لیے پر عزم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جب لوگ شہید ہوتے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھانے کی ضرورت ہے، اور قومی اسمبلی کے اراکین کے وفد دنیا میں بھیجے جائیں جو اس مسئلے کو اٹھائیں۔
چوہدری یاسین نے وزیراعظم پاکستان سے درخواست کی وفد میں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور آل پارٹیز حریت کانفرنس پاکستان کے اراکین کو بھی شامل کریں۔
اجلاس کے دوران پاکستان کی سلامتی، بھارتی مظالم سے کشمیری عوام کی نجات اور تحریک آزادی کشمیر کے دوران شہید ہونے والوں کی بلندی درجات کے لیے دعائیں کی گئیں۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچے تو صدر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے ان کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے دستے نے انہیں سلامی بھی پیش کی۔
مظفرآباد پہنچنے پر صدر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جہاں پولیس کے دستے نے انہیں سلامی دی۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم آزادی کو ‘یوم یکجہتی کشمیر’ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے لیے کشمیر کی مناسبت سے خصوصی ‘لوگو’ بھی جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ?یوم آزادی پر قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا جائے?](’یوم آزادی پر قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا جائے‘ - Pakistan - Dawn News Urdu)
یہ لوگو بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے ملکی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
لوگو ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ کے عنوان پر مبنی ہے، جس پر لفظ کشمیر سرخ رنگ میں لکھا گیا ہے جو جدوجہد آزادی کے دوران دی گئی قربانیوں کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان کا پرچم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد تک جانے کے پاکستانیوں کے عزم کی ترجمانی جبکہ لوگو کے گرد سرخ پٹی بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مقبوضہ وادی میں اس کے مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا](کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیر اعظم یوم آزادی آزاد کشمیر میں منائیں گے - Pakistan - Dawn News Urdu) تھا کہ وزیراعظم عمران خان یوم آزادی اور یوم اظہار یکجہتی کشمیر میں منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنے پر پاکستان کا اظہار مذمت](کشمیری مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنے پر پاکستان کا اظہار مذمت - Pakistan - Dawn News Urdu)
بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مظفر آباد کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ عید الاضحیٰ پر حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کا مثالی مظاہرہ دیکھنے میں آیا تھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی مرکزی جامع مسجد میں ایک ساتھ نماز عید الاضحیٰ ادا کی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
PM Imran addresses AJK assembly, calls Modi’s move in occupied Kashmir a ‘strategic blunder’
“We are fearful about what we will find out once curfew is lifted in occupied Kashmir. What are they attempting to do?”
UPDATED 18 MINUTES AGO
زادجموں وکشمیراسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے #بےغیرت_سلیکٹڈ نے کہا کہ میں نے دنیا میں پہلی مرتبہ بھارتی وزیراعظم کا مکروہ اور اصل چہرہ سامنے رکھا
دنیا مودی کو گجرات سے ظالم اور سفاک کے طور پر جانتی ہے مگر سقوط کشمیر میں دنیا نے تمہیں اور تمہارے وزیراعظم بنانے والوں کے مکروہ ،بزدل اور دلال چہروں کو پہچان لیا
تم کشمیر جا کر بھی ایک ہمت والی بات نہ کرسکے