Re: Attack on Dargah Shah Noraani
#شاہ_نورانی](https://twitter.com/hashtag/شاہ_نورانی?src=hash).. لہو لہو
https://abs.twimg.com/emoji/v2/72x72/1f494.png
Attacking everywhere , Grown up and live under umbrella of Takht e Lahore & Punjabi establishment so not attacking Punjab and parties of Punjabi leaders like PML N , PTI & PML Q etc etc
Only eadhi sent ambulances there , All others including federal and provincial governments and army woke up late , They all trust to make media statements only and believe that let the poor die especially when they are Baluchs .
[RIGHT]بلوچستان: درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا، 43 افراد ہلاک
ضلع خضدار میں دھماکےمیں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، تحصیلدار شاہ نورانی[/RIGHT]
https://fbexternal-a.akamaihd.net/safe_image.php?d=AQBvr7TdA_3_9VFj&w=476&h=249&url=http%3A%2F%2Fi.dawn.com%2Fmedium%2F2016%2F11%2F582754a5bbb76.jpg&cfs=1&upscale=1&sx=0&sy=0&sw=500&sh=262At least 43 killed, 100 injured in blast at Khuzdar shrine
Blast happened within the premises of the Shah Noorani shrine after evening prayers, army teams dispatched.
DAWN.COM
اب تک کی اطلاعات کے مطابق
-
ضلع خضدار میں درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا
-
دھماکے میں 43 افراد ہلاک 70 سے زائد زخمی ہوئے، بیشتر کی حالت تشویشناک
-
علاقے میں کوئی ہسپتال موجود نہیں
-
زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت حب اور کراچی منتقل کیا جارہا ہے
-
طویل سفر ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
-
امدادی سرگرمیوں کیلئے کراچی سے فوج اور رینجرز کے دستے روانہ
-
کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
[HR][/HR]مقامی افراد کے مطابق درگاہ شاہ نورانی میں ہفتے کے روز شام گئے دھمال کا آغاز ہوتا ہے جس میں سیکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں اور دھماکا اسی مقام پر ہوا ہے جہاں دھمال جاری تھا۔
مزار کے خلیفہ نواز علی نے بتایا کہ ‘روزانہ سورج غروب ہونے کے وقت مزار پر دھمال ڈالا جاتا ہے اور اس کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے’۔
https://i.dawn.com/primary/2016/11/5827552b1ae88.jpg
دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے— فوٹو: اے پی.ضلع خضدار میں سماجی تنظیم ایدھی کے سینئر عہدیدار عبدالحکیم لاسی نے بتایا تھا کہ دھماکے کے وقت کم سے کم 500 افراد دھمال دیکھنے کیلئے موجود تھے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
اس سے قبل علاقے کے تحصیلدار جاوید اقبال نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ دھماکا مغرب سے 10 منٹ پہلے ہوا اور اس وقت سیکڑوں زائرین دھمال دیکھنے کیلئے یہاں موجود تھے۔
تحصیلدار کا کہنا تھا کہ واقعے کے دیگر 70 زخمیوں کو لیویز اور دیگر گاڑیوں میں ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تعین نہیں ہوسکا، تاہم دھماکے فوری بعد ہر جانب افراتفری تھی اور متعدد افراد کی لاشیں زمین پر پڑی تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی امداد نہیں پہنچی اور ہم اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہے ہیں۔
انھوں نے جلد از جلد ایمبولینس درگاہ شاہ نورانی بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امدادی کاموں کیلئے گاڑیاں اور ایمبولینس درکار ہیں۔
https://scontent-cdg2-1.xx.fbcdn.net/v/t34.0-12/15045661_10207270686035248_1385244810_n.jpg?oh=c5548bd7ce379c61ac3af229c418d988&oe=58294E6C
بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی صدارت میں صوبے کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے کے بعد سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردوں کو سختی سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
صوبہ کی انتظامیہ نے دھماکے کے بعد ریسکیو سرگرمیوں میں تعاون اور جائزے کیلئے کوئٹہ میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا۔
ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکٹر نے دھماکے میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ضلعی انتظامیہ امدادی کاموں کی نگرانی کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حالت جنگ میں ایسے نقصانات اٹھانا پڑتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ دہشت گردی پر بہت جلد قابو پالیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کے پاس امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر موجود نہیں ہے۔
بعد ازاں ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دشمن مایوسی کا شکار ہیں، خواتین اور بچوں پر حملے کررہے ہیں۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا گیا تھا، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رات کی تاریکی اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر کو نہیں بھیجا جاسکتا۔
https://i.dawn.com/primary/2016/11/582758b31fb31.jpg
ایدھی ایمبولنس کے قریب ایک ایف سی اہلکار موجود ہے— فوٹو: اے ایف پی.سربراہ نیشنل پارٹی حاصل بزنجو نے ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں دھماکا ہوا وہ بلوچستان کا انتہائی دور دراز کا علاقہ ہے اور ایسے علاقوں میں امدادی کام کرنا آسان نہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی سہولیات دینے کے حوالے سے حاصل بزنجو نے کہا کہ شاہ نورانی سے کراچی تک کم از کم پونے 2 گھنٹے کا سفر ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ وفاق اور سندھ حکومت نے ہیلی کاپٹر نہ دیے تو
ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں
۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حب کے قریب شاہ نوارنی درگاہ پر ہونے والے دہشتگردی میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ٹیمیں موقع پر زخمیوں کو طبی امداد دیں اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Tweeting powers](https://twitter.com/AsimBajwaISPR)
[https://pbs.twimg.com/profile_images/759972987344945152/PTY_4gUZ_normal.jpg
Gen Asim Bajwa
[COLOR=#697882]@AsimBajwaISPR](https://twitter.com/AsimBajwaISPR)
Shah Noorani Shrine Blast:COAS orders max assistance for evac &on spot med treatment of injured.Troops&med teams reaching frm Kci/Khuzdar-1
8:25 PM - 12 Nov 2016ترجمان پاک فوج کا مذکورہ ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر کراچی اور خضدار سے فوج کے جوان درگاہ شاہ نورانی کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ فرنٹیر کور (ایف سی) کی 2 پلاٹونز کو میڈیکل اور امدادی سامان کے ہمراہ شاہ نورانی درگاہ کی جانب روانہ کردیا گیا۔
بعد ازاں ترجمان پاک فوج نے ٹوئٹ کیا کہ شاہ نورانی دھماکے کے بعد امدادی کاموں میں مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل ٹیم، جس میں 100 فوجی، 45 ایمبولنس، شامل ہیں، کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جو کچھ ہی دیر میں جائے وقوعہ پر پہنچنے والی ہیں۔
[https://pbs.twimg.com/profile_images/759972987344945152/PTY_4gUZ_normal.jpg
Gen Asim Bajwa
[COLOR=#697882]@AsimBajwaISPR](https://twitter.com/AsimBajwaISPR)
Shah Noorani Blast:Another 100 sldrs,4 med teams &45 ambulances also on their way.Sind Rangers ambulances&doctors also on their way-3
9:45 PM - 12 Nov 2016
ان کا کہنا تھا کہ امدادی کاموں کیلئے رینجرز کی میڈیکل ٹیم کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔[https://pbs.twimg.com/profile_images/759972987344945152/PTY_4gUZ_normal.jpg
Gen Asim Bajwa
[COLOR=#697882]@AsimBajwaISPR](https://twitter.com/AsimBajwaISPR)
Shah Noorani Blast:Evacuation through aircraft not possible since no landing strip in area. Night Heli evacuation will be attempted-
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے دشوار گزار راستوں کی وجہ سے یہاں طیارے کو لینڈ کرانا مشکل ہوگا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو مذکورہ مقام پر بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
درگاہ شاہ نوارانی کی فائل فوٹیج.ضلع خضدار میں درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی اور خاص طور پر مزارات پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد کو بڑھا دیا گیا۔
https://i.dawn.com/primary/2016/11/582758b2aee9d.jpg
ایک شخص درگاہ دھماکے کے ایک زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کررہا ہے — فوٹو: اے ایف پی.سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےکے چیرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے بھی درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کی شدید مذمت کی
BBC Report
دربار شاہ نورانی میں دھماکہ](http://www.bbc.com/urdu/pakistan-37964266)