Yaad


جدائی کے موسم میں

اترتی شام سے پہلے

میری یخ بستہ آنکھوں میں

خاموشی رقص کرتی ہے،

تو اسکی یاد کی پایل

یوں میرے کان میں آکر

مسلسل چھنچھناتی ہے

تو پھر یکدم

خاموشی کا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے،

پھر ایسے میں کوئی کوئل،

بڑے ہی کرب سے کوکے،

تو یوں محسوس ہوتا ہے،

کہ جیسے بے سبب کوئی،

کسی کو یاد کرتا ہے،

کسی کو یاد کرتا ہے ۔ ۔ ۔۔

Re: Yaad

:k:

boht achi nazm hai MM :clap:

Re: Yaad

Nice :k: Tumhain urdu bhi aati hai ronay ke ilawa :wink: