Will the US invade Pakistan?

Re: Will the US invade Pakistan?

[RIGHT]جیسا کہ ميں نے پہلے بھی بتايا کہ پاکستان اور امريکہ کے درميان بعض ايشوز پر اختلافات ضرور ہیں لیکن يہ کہنا درست نہیں ہے کہ امریکہ پاکستان کو برابری کی سطح پر نہیں سمجھتا۔ پاکستان کا موازنہ کسی اور ملک کے ساتھ کرنے سے پہلے آپ ذرا حقائق کو بھی دیکھیں۔ پاکستان امريکہ کا نہ صرف ايک سٹريٹجک پارٹنر ہے بلکہ ايک بڑا غیر نیٹو اتحادی بھی ہے جس کی بنا پر پاکستان دیگر چیزوں کے علاوہ جديد امريکی فوجی ٹیکنالوجی حاصل کر سکتا ہے۔ اس خطے ميں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام لانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔ جیساکہ سيکرٹری کلنٹن نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد بلکل واضح ہے " پاکستان کے اندر امريکہ کے خلاف ہونے والے حملوں کو روکنا اور پاکستانی کو اندرونی خطرات سے نبٹنے کے ليے مستحکم کرنے میں ان کی مدد کرنا کے ساتھ ساتھ افغانستان کے اندر بہترین حالات پيدا کرنے ہیں تاکہ افغانستان کے لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں خود فيصلہ کرسکيں۔
“[RIGHT]ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ[EMAIL=“[email protected]”]
[email protected]/”]
www.state.gov](http://www.state.gov[/email)
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
[/RIGHT]
[/RIGHT]