Why haven't people come out on the streets?

Re: Why haven't people come out on the streets?

We do not need them! But the norms in this country are as such that they are sure to take control of us!

Re: Why haven't people come out on the streets?

Yes you are right it is either the :

Bhutto dynasty or
Sharif dynasty
or worse of all the army dynasty with dynamic leaders like Zia and Musharraf. Which one is worse, difficult to decide.

Re: Why haven't people come out on the streets?

so all we have are abunch of bad choices.

in that case we should just look at which bad choice provides results..

PS: good results I mean

Re: Why haven’t people come out on the streets?

BBCUrdu.com
How To Bring People on Streets

صدر کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے پچیس اور چھبیس مارچ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف روٹس پر چلنے والی سینکڑوں ویگنوں، سوزوکی پک اپ اور بسوں کو پکڑ لیا ہے۔ صرف اسلام آباد میں نو سو کے قریب پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو روک کر مختلف تھانوں میں بند کر لیا گیا ہے۔
اتنی بڑی تعداد میں عوامی گاڑیاں پکڑے جانے کے بعد جہاں دونوں شہروں کے ہزاروں افراد کو ٹرانسپورٹ کے مسائل درپیش ہیں وہاں ان گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور بھی پریشان ہیں۔
راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے عقب میں پولیس کی جانب سے صدر مشرف کے جلسے کے لیے لوگوں کو لانے کی خاطر پکڑی گئی گاڑیاں ایک لمبی قطار میں کھڑی تھیں۔
سوزوکی چلانے والے رحمت گل نے بتایا کہ ستائیس مارچ کو صدر جنرل پرویز مشرف کا راولپنڈی میں جلسہ ہے اور پچیس تاریخ کو ٹریفک پولیس نے ان کی گاڑی پکڑ کر کھڑی کردی ہے۔ ان کے مطابق دو روز سے وہ کھانا بھی اپنی جیب سے کھا رہے ہیں اور حکومت نے تاحال انہیں خرچہ بھی نہیں دیا۔

وہاں موجود پوٹھوہار ٹاؤن کے پلاننگ افسر محمد اعجاز اپنے عملے کے ہمراہ پکڑی ہوئی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو رقم ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ فی ویگن یومیہ دو ہزار روپے اور تیل جبکہ فی سوزوکی ایک ہزار روپیہ اور تیل ادا کیا جا رہا ہے۔
محمد اعجاز کے مطابق یہ رقم راول ٹاؤن کے بجٹ سے ادا کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر گاڑی کا اندراج کیا جا رہا ہے اور جس علاقے سے جو گاڑی لوگوں کو لے کر آئے گی وہ جلسہ ختم ہونے کے بعد انہیں چھوڑ کر آئے گی۔ ویگن ڈرائیور کو ایک ہزار روپیہ نقد اور تیل کی ٹنکی فل کروا کر ناظموں کے پاس بھیجا جا رہا ہے اور متعلقہ ناظم جب فرائض انجام دینے کا خط ڈرائیور کو دے گا تو بقایا ایک ہزار روپے ڈرائیور کو بعد میں ادا کیا جائے گا۔
جب ان سے پوچھا کہ صدر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے لاکھوں روپے سرکاری خزانے سے کیوں خرچ کیے جا رہے ہیں تو انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر بات کرنے کے مجاز نہیں۔
وہاں صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی تصاویر والے سینکڑوں رنگین پوسٹر، مسلم لیگ کے پرچم اور بینر بھی پڑے تھے۔ جو کہ محمد اعجاز کے مطابق ہر گاڑی پر لگا کر انہیں روانہ کیا جائے گا۔
بعد میں وہاں موجود دراز قد کے ایک ڈرائیور نے نام ظاہر نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ **بقایا ایک ہزار روپے ٹاؤن والے کھا جائیں گے کیونکہ پچھلی بار وزیراعلیٰ کے جلسے میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ **


ٹریفک پولیس کے ایک سب انسپیکٹر محمد حنیف سے جب پوچھا کہ وہ عوامی گاڑیاں کیوں پکڑ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ راول ٹاؤن کے ناظم راشد شفیق نے انہیں حکم دیا ہے کہ گاڑیاں پہنچاؤ۔ ان کے مطابق راشد شفیق وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی حدود میں چھ سو اڑسٹھ گاڑیاں پکڑی جا چکی ہیں اور باقی ابھی کچھ آرہی ہیں۔ جب ان سے پوچھا کہ دیگر تھانوں پر بھی گاڑیاں پکڑی ہیں تو انہوں نے کہا کہ پکڑی ہوں گی لیکن انہیں معلوم نہیں۔

Re: Why haven't people come out on the streets?

All around beghairti...Pakistanis deserve the tin-pot maglomaniacal narcissist dicatators they get every now and then...