Re: Why do they hate innocent children? معصوم بچوں سے نفرت کيوں؟
[RIGHT]ميں يہاں پرامريکہ کے ليے حمايت حاصل کرنے نہيں بلکہ امريکی حکومت کی پاليسيوں کی وضاحت اور متعلقہ ايشو کے بارے ميں معلومات فراہم کرنے آيا ہوں۔ آپ کو امريکہ کی پاليسيوں سے اتفاق نہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے ليکن ہم اس بنيادی سوچ اور نقطہ نظر سے اختلاف رکھتے ہیں جس کے تحت ہر واقعہ، بيان اور پاليسی کو چال سمجھا جاتا ہے۔ يہ سوچ فہم اور منطق کے منافی ہے۔ يہ فکر خود احتسابی اور اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کی آئينہ دار ہے۔
جہاں تک رہا سوال امریکہ عراق پر حملے کا تو يہ بتاتا چلوں کہ امريکہ کی خارجہ پاليسی کے حوالے سے کيے جانے والے سارے فيصلے مکمل اور غلطيوں سے پاک نہيں ہيں اور نہ ہی امريکی حکومت نے يہ دعوی کيا ہے کہ امريکہ کی خارجہ پاليسی 100 فيصد درست ہے۔ آپ نے بھی شايد يہ سنا ہوگا کہ "صرف الللہ تعالی " کی ذات ہی بے عیب ہے۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ عراق ميں مہلک ہتھياروں کے ذخيرے کی موجودگی کے حوالے سے ماہرين کے تجزيات غلط ثابت ہوۓ۔ اور اس حوالے سے امريکی حکومت نے حقيقت کو چھپانے کی کوئ کوشش نہيں کی۔ بلکل اسی طرح اور بھی کئ مثاليں دی جا سکتی ہيں جب امريکی حکومت نے پبلک فورمز پر اپنی پاليسيوں کا ازسرنو جائزہ لينے ميں کبھی قباحت کا مظاہرہ نہيں کيا۔ ليکن حقيقت يہ ہے کے کہ صدام حسين نے ماضی ميں کئ بار کيميکل ہتھيار استعمال کيے۔ [/RIGHT]
[RIGHT]ميں آپکی طنز سے بھرپور تحرير سے خاصا لطف اندوز ہوا ہوں۔ ميں سمجھ سکتا ہوں کہ اس ايشو کے حوالے سے ميرے مستقل نقطہ نظر اور واضح حقائق سے آپ غير مطمن اور ناخوش ہيں۔ ليکن آپ کے پرزور اصرار اور جذبات کے باوجود زمين پر موجود حقائق نظرانداز نہیں کيے جا سکتے۔ ميں اس ايشو کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ کروں گا۔ امريکی حکومت کے پاس نہ تو يہ طاقت ہے کہ وہ پاکستان ميں اپنی مرضی کے حکمرانوں کا انتخاب کرے اور نہ ہی ہماری ايسی کوئ خواہش ہے۔ يہ ذمہ داری پاکستان کے ووٹرز کی ہے۔ اس ميں وہ ووٹرز بھی شامل ہيں جنھوں نے حق راۓ دہی استعمال کيا اور وہ بھی جنھوں نے دانستہ اپنا يہ حق استعمال نہيں کيا۔
مجھے آپ کے جذبات کی قدر ہے لیکن جيسا کہ آپ جانتے ہيں کہ پاکستانی حکومت کو پاکستانی عوام نے جمہوری طریقوں سے منتخب کيا ہے۔ يہ پاکستانی عوام کی سرکاری طور پر نمائندگی کرتی ہے اسليے ہمیں ان کے ساتھ دو طرفہ امور پر پر بات چيت ضرور کرنی ہوتی ہے۔ آپ شايد نہیں جانتے لیکن حقيقت میں دنيا کے معاملات اسی طريقے سے نمٹاۓ جاتے ہیں۔
آخر ميں آپ کو ياد دلا دوں کہ امريکی حکومت تو خود ہمارے اپنے ملک ميں بھی انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی طاقت نہيں رکھتی۔ حاليہ امريکی انتخابات اور ان کے نتائج اس حقيقت کا واضح ثبوت ہيں۔ [/RIGHT]
[RIGHT]ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ[/RIGHT]
[RIGHT][EMAIL=“[email protected]”][email protected]
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall[/RIGHT]