Re: Why do they hate innocent children? معصوم بچوں سے نفرت کيوں؟
ہر بات میں سازش کی بو محسوس کرنے والے بعض راۓ دہندگان کی منطق اکثر سمجھ سے بالاتر ہوتی ہے۔ ايک جانب تو يہ دعوی کيا جاتا ہے کہ پاکستان ميں ہونے والے ہر اہم قتل کے پيچھے سی –آئ – اے/بليک واٹر يا ریمنڈ ڈيوس جيسے کردار موجود ہوتے ہيں۔ پھر دوسری جانب حکومت پاکستان کو اس بنا پر تنقید کا نشانہ بنايا جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے مبينہ امريکی کراۓ کے قاتلوں کو ويزے جاری کيے گۓ ہيں۔ اگر مفروضے کے طور پر ان دونوں احمقانہ دلائل کو تسليم بھی کر ليا جاۓ تو اس کا مطلب يہ نکلتا ہے کہ پاکستانی حکومت دراصل خود اپنے ہی وفاقی وزیروں، گورنر، اہم سياسی قائدين اور مختلف حکومتی اداروں پر حملوں کے واقعات کے ضمن ميں دانستہ مدد فراہم کر رہی ہے۔ دنيا کی کوئ بھی حکومت اپنی رٹ کو کمزور کرنے اور دانستہ اپنے ہی قائدين کو قتل کر کے ملک کو غير مستحکم نہيں کر سکتی۔
اس دليل ميں نہ ہی کوئ منطق ہے اور نہ ہی کوئ دانش کا پہلو۔
اس کے علاوہ گزشتہ چند برسوں کے دوران جتنے بھی دہشت گرد گرفتار يا ہلاک ہوۓ ہيں يا خودکش حملہ آور پکڑے گۓ ہيں، ان ميں سے کتنے امريکی ہیں؟ دہشت گردوں کی جانب سے درجنوں آڈيو اور ويڈيو پيغامات جو انھوں نے خود ريليز کيے ہيں جن ميں انھوں نے اپنے جرائم کا برملا اعتراف بھی کيا ہے انھيں محض چند چٹ پٹی سرخيوں کی خاطر نظرانداز نہیں کيا جا سکتا۔ امريکی حکومت کے پاس ايسی کوئ وجہ نہیں ہے کہ وہ اپنے ہی اہم سفارتی عہديداروں کی پاکستان کے ساتھ طويل المدت اسٹريجيک شراکت کے ضمن ميں برسوں پر محيط سفارتی کاوشوں کو مليا ميٹ کر دے اور امريکی ٹيکس دہندگان کی جانب سے حاصل شدہ وسائل پر مبنی پاکستان پر صرف ہونے والے خطير امريکی امدادی پيکج کو ضائع کر دے۔ پاکستان میں جمہوری اداروں کا استحکام خود ہمارے مفاد ميں ہے۔ اس کے برعکس پاکستان ميں افراتفری اور بے چينی کی صورت حال سے افغانستان ميں ہماری کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے جہاں ہماری افواج اسی دشمن کے خلاف برسرپيکار ہيں جو پاکستان کے ليے بھی خطرہ ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ان بے مقصد سازشی کہانيوں کو نظرانداز کر کے اپنے مشترکہ دشمن کو پہچان ليا جاۓ جو اپنے مقاصد اور عزائم کو پورا کرنے کے ضمن ميں کسی تامل کا مظاہرہ نہيں کرتا۔ وہ دشمن آۓ دن بے رحمانہ طريقے سے پاکستانی شہريوں کو قتل کر رہا ہے اور کھلے عام اس نظريے اور سوچ کو چيلنج کر رہا ہے جس کی بنياد قائداعظم نے 6 دہائيوں پہلے رکھی تھی۔
ذوالفقار– ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall