Re: Wagah Border Blast - more than 30 killed
aik aik harf sachai mein doba howa :cobra:
#aina](http://www.paklinks.com/gs/usertag.php?do=list&action=hash&hash=aina)
[RIGHT]تحریر: عثمان غازی](http://www.usmanghazi.com/?author=1)
|November 2, 2014
|Posted In:
*=right]رائے](http://www.usmanghazi.com/?cat=450)
http://www.usmanghazi.com/wp-content/uploads/2014/11/enemy-454x252.jpg
**
پاکستان کو دشمن کی تلاش ہے، ہم اپنا دشمن کھوچکے ہیں، ہرسانحے اورہردھماکے کی طرح واہگہ بارڈر دھماکے نے بھی قوم کی اس محرومی کو واضح کردیا ہے کہ اب ہمیں اپنے دشمن کاتعین کرنا ہوگا
واہگہ بارڈر دھماکے کے حوالے سے ہم نے جنداللہ سے لے کر تحریک طالبان پاکستان اور پھر امریکا، افغانستان اور ایران تک سوراگ الاپے ۔۔ جتنے منہ تھے،اتنی باتیں ہوئیں مگر ہم اس دفعہ بھی دشمن کے معاملے پر متفق نہیں ہوسکے
پاکستان میں دشمن کاتعین دوست کے تعین سے بڑامسئلہ ہے ، اگر بھارت کو کسی دھماکے کا مورد الزام ٹہرایا جائے تو یہ امن کی آشاکے خلاف ہے، امن کی آشاکو چھوڑیئے، سب سے بڑامسئلہ تو ہمارے گھرمیں موجود بھارت ہے، اسٹارپلس دیکھنےوالے کیسے بھارت سے نفرت کرسکتے ہیں
اگرایران کو دشمن ٹہرایا جائے تو یہ بات فرقہ واریت کے ضمن میں شمارہوتی ہے، افغانستان اور امریکا کو دشمن گردانا جائے تو اپنی صفوں میں دشمن تلاش کرنے پر زوردینے والے ماہرین سیخ پا ہوجاتے ہیں
چلیں بھئی اگر اپنی کمیں گاہوں میں جھانک کر دشمن کی تعین کی کوشش کی جائے تو مظلومین کی ایک فوج سے واسطہ پڑتا ہے جس کا کہناہے کہ وہ تو پہلے ہی ظلم کا شکارہیں
واہگہ بارڈر دھماکے کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا، دشمن کے تعین میں ہم کچھ ایسے الجھ گئے کہ سانحے سے بڑاسانحہ ہوگیا، کچھ لوگوں نے تو اس دھماکے کوخود پاکستانی ایجنسیوں کا کارنامہ قراردے دیا، کچھ سیاسی دل جلوں کاکہناتھاکہ یہ نوازشریف کی سازش ہے تاکہ دھرنوں پر سے عوام کی توجہ ہٹائی جائے
دشمن کے تعین کے معاملے میں ہماراریاستی رویہ بھی عجیب ساہے، ہمارے یہاں پہلے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنتی ہے، پھر سالوں اس معاملے پر تفتیش ہوتی ہے،جب تک ذمہ داران کاتعین ہوتاہے، اس وقت تک نیادھماکا ہوجاتاہے اور ہم یونہی ایک دھماکے سے دوسرے دھماکے تک الجھے رہتے ہیں
اگریہی صورت حال بھارت میں ہوتووہاں معاملہ بالکل الٹ ہے، وہاں بادل بھی زورسے گرجیں تواسے پاکستان کی سازش قراردے دیا جاتاہے ، اگر وہاں کوئی دھماکا ہوجائے تو اگلے لمحے ہی پروپیگنڈہ شروع ہوجاتاہے کہ اس دھماکے میں پاکستان ملوث ہے
بھارت نے اپنے دشمن کاتعین کیاہوا ہےاور اسی وجہ سے اس نے طبقات، نسلوں اور زبانوں پر تقسیم قوم کو متحد کیاہوا ہے مگر پاکستان ابھی تک دشمن کی تلاش میں ہے
زندہ قوموں کے لیے جتنے اہم دوست ہیں، اتناہی اہم دشمن کا وجود بھی ہے، یہ دشمن سے نفرت ہی ہے جو قوم کو ایک لڑی میں پروکررکھتی ہے، پاکستان کو ایک متفقہ دشمن کی ضرورت ہے
**
[/RIGHT]