Uss Ne Kaha K Hum Bhi Kharidar Hogaye....!!!


اس نے کہا کہ ہم بھی خریدار ہوگئے
بکنے کو سارے لوگ ہی تیار ہوگئے

اُس نے کہا کہ ایک وفا دار چاہئیے
سارے جہاں کے لوگ وفا دار ہوگئے

اُس نےکہا کہ کوئی گنہگار ہے یہاں
جو پارسا تھے وہ بھی گنہگار ہوگئے

اُس نے کہا کہ عاجز و مسکین ہے کوئی
سب لوگ گردِ کوچہ و بازار ہوگئے

اُس نے کہا کہ کاش کوئی جنگجو ملے
آپس میں یار برسرِ پیکار ہوگئے

اُس نے کہا عدیم میرا ہاتھ تھامنا
چاروں طرف سے ہاتھ نمودار ہوگئے

عدیم ہاشمی

Re: Uss Ne Kaha K Hum Bhi Kharidar Hogaye....!!!

wah Fari nice sharing

Re: Uss Ne Kaha K Hum Bhi Kharidar Hogaye…!!!

Adeem Hashmi is a good poet. I only remember his two ghazals ’ Kat hi gai judai bhi’, ‘Faslay aise bhi honge’… I liked this one too. Thanks for sharing :k: