[RIGHT]برطانیہ میں مزید پانچ وحشی پاگلوں کو جیل بھیج دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوٹن کراؤن کورٹ میں چلنے والے مقدمے میں سزا یافتہ انجم چوہدری کے مزید پانچ ساتھیوں کو سزائے قید سنا دی گئی ۔ سب مجرموں کا تعلق برطانیہ کے قصبے لوٹن سے ہے۔ لوٹن کافی عرصے سے شدت پسند سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں سے کئی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں داعش کے ساتھ مل کر جہاد کرنے کے لئے شام جا چکے ہیں۔ لوٹن میں اسلامی خلافت کے حق میں کئی ایک ریلیاں نکالی جاچکی ہیں جن بعض اوقات مقامی گورے لوگوں پر تشدد کی وارداتیں بھی ہوچکی ہیں۔ اور مقامی گوری لڑکیوں کو حجاب پہننے پر بھی مجبور کیا جاتا رہا ہے۔ لوٹن سے ہی تعلق رکھنے والے لوگوں نے انجم چوہدری کی قیادت میں داعش کے حق میں لندن میں بھی ایک ریلی نکالی تھی۔ برطانوی میڈیا میں عام طور پر ایسی خبروں کو دبا دیا جاتا ہے۔
انجم چوہدری کی گرفتاری اور سزا سے پہلے تک عام تاثر یہی تھا کہ ان لوگوں کو جان بوجھ کر ڈھیل دی جا رہی ہے۔ مگر اس دوران پولیس اس شر سے نپٹنے کے لئے سنجیدہ ہوچکی تھی۔ اور ان لوگوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ ایک پولیس افسر بڑی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس گروہ کی صفوں میں شامل ہو گیا اور ان لوگوں کی میٹنگز کی خفیہ ریکارڈنگ شروع کردی۔
لوٹن کے میتھوڈسٹ چرچ کے لان میں ان لوگوں نے ۲۰۱۴۴ میں ایک بڑا خیمہ لگا کر میٹنگ کی جس میں اسی سے زیادہ لوگ شامل تھے۔ شرکا میں بچے اور بچیاں بھی شامل تھیں۔ میٹنگ کا بڑا مقصد داعش کو مجاہد فراہم کرنا تھا۔ ایسی میٹنگز کا سلسلہ ۲۰۱۵ میں بھی چلتا رہا اور آخر کار بیس مہینوں کے عرصہ پر محیط خفیہ ریکارڈنگ کے بعد انجم چوہدری اور دوسرے لوگوں کو گرفتار کرکے مقدمات کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس عرصے کے دوران مختلف مواقع پر مختلف مقررین اپنی تقریروں میں مسلمانوں کو جہاد میں حصہ لینے پر اکساتے رہے۔ اورایک تقریر میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ لندن کی آکسفورڈ سڑیٹ پر چالیس بارود سے بھرے ٹرکوں کی مدد سے حملہ کیا جائے۔
مختلف مواقع پر مقررین کی جانب سے دوران تقریر اس قسم کے جملے سننے میں آئے۔
’’ مجھے خون سے جنت کی خوش بو آ رہی ہے۔ تم لوگ جنت کے لئے کیا قربان کرسکتے ہو؟‘‘
انجم چوہدری کا کہنا تھا کہ ’’ تم لندن کے بازاروں میں جاکر دیکھو کہ کفار کیسی کیسی گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں‘‘
ایک مقرر سے جب دوران تقریریہ پوچھا کہ کیا کفار کے ساتھ جہاد سے اس کی مراد جہاد ہی ہے تو اس کا کہنا تھا کہ ’’ تو کیا تم سمجھ رہے ہو میں یہاں پر صرف چھیڑ چھاڑ کی بات کررہا ہوں؟‘‘۔
’’ میں ان لوگوں کے خلاف حالت جنگ میں ہوں۔ میں مال غنیمت لوٹوں گا۔ میں ان کی دولت چھین لوں گا۔ میں ان کی عورتیں چھین لوں گا۔ میں ان لوگوں کے بچے چھین لوں گا۔ میں ان کافروں کا سب کچھ چھین لوں گا‘‘۔
http://www.dailymail.co.uk/…/Five-members-Anjem-Choudary-s-…
[/RIGHT]
https://scontent-lhr3-1.xx.fbcdn.net/v/t1.0-9/16681634_10202979395881669_9151962552320265842_n.jpg?oh=d31b2a7763ee5bdc20a968b642fe7e7e&oe=593CEED9https://scontent-lhr3-1.xx.fbcdn.net/v/t1.0-9/16681973_10202979398641738_6570451145083607705_n.jpg?oh=e5e3b9c12d1a45aa672c6bf51b3b7c62&oe=590B04CE