UdhaiR de..!!

ممکن ہے اگلی بار میں‎ ‎آدھا دکھائی دوں
ممکن ہے تیرا ہجر یہ چہرہ ادھیڑ دے

ممکن ہے ایک عکس کو یکجا نہ کر سکوں
ممکن ہے خواب نیند کا بخیہ ادھیڑ دے

ممکن ہے تیرے پاس بھی آنا محال ہو
ممکن ہے سر پھرا کوئی رستہ ادھیڑ دے

تم بھی انہی کو ساتھیو، اھلِ جنوں کہو
جن کو فراقِ یار کا لمحہ ادھیڑ دے

انور کہا تھا عشق نے چمڑی ادھیڑ دوں
میں نے بھی کہہ دیا ہے کہ ، اچھا ادھیڑ دے

Re: UdhaiR de..!!

ممکن نہیں تھا جو وہ ارادہ نہیں کیا
ہم نے تجھے بُھلانے کا وعدہ نہیں کیا