Trump replaced RexTillerson with Mike Pompeo as Sacretary of State -troubles for PAK

Re: Trump replaced RexTillerson with Mike Pompeo as Sacretary of State -troubles for

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کس پيمانے اور معيار کو بنياد بنا کر آپ يہ دعوی کر رہے ہيں کہ افغانستان پر غير ملکی تسلط ہے، کيونکہ يہ تو افغانستان کے مقامی لوگ ہيں جن کے ووٹ لے کر موجود حکمران برسر اقتدار آۓ ہيں اور اپنی ہر پاليسی اور اقدامات کے ليے وہ اپنے ووٹرز کے سامنے جواب دہ ہيں۔

دہشت گرد تنظيموں اور طالبان کے سپورٹرز کے نقطہ نظر سے اگر ديکھيں تو يہ بات سمجھنا آسان ہے کہ وہ کيونکر “بيرونی حملہ آوروں” کے جھوٹے نعرے کا سہارا لينے کے ليے بے تاب ہيں کيونکہ آزادی کی تحريک کے دلفريب دعوے کے سوا ان کے پاس اپنی کاروائيوں کے ليے کسی بھی قسم کی عوامی حمايت کرنا ممکن نہيں ہے۔ تاہم گزشتہ دس برسوں کے دوران افغانستان کے عام شہريوں کے خلاف ان کے بلاتفريق غير انسانی حملوں نے ان کے اہداف اور اصل فطرت کو سب پر عياں کر ديا ہے جس کی بدولت وہ اب افغانستان کے عوام اور ملک کے مستقبل کے ليے غير اہم ہو چکے ہيں۔

جيسا کہ ميں نے فورم پر پہلے بھی کئ بار واضح کيا ہے کہ يہ صرف امريکی افواج ہی نہيں ہيں جو افغانستان ميں دہشت گرد تنظيموں کے خلاف نبردآزما ہيں۔ درجنوں ممالک کی افواج کے ساتھ مقامی افغان فورسز بھی ہمارے ساتھ مل کر کام کر رہی ہيں تا کہ عام افغان عوام کی زندگيوں کو محفوظ کيا جا سکے اور دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوں کا قلمع قمع ممکن ہو سکے

ہمارا ہدف ہميشہ سے يہی رہا ہے کہ افغانيوں کی سرپرستی ميں ايسا لائحہ عمل مرتب کيا جاۓ جس کی ذمہ داری وہاں کے لوگ خود اٹھائيں۔ اس وقت افغانستان ميں مقامی حکومت کے تعاون اور اشتراک عمل سے جاری صحت، تعليم اور روزگار سے متعلق بے شمار امريکی ترقياتی منصوبے واضح ثبوت ہيں کہ امريکہ افغانستان کو فتح کرنے کی کوشش نہيں کر رہا۔ بلکہ حقيقت اس کے برعکس ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]