miery ustad key tahreer :cobra: khali jagah mein kis ka naam aay ga kia uncle @Anwer_Pasha; k illawa bata sakta hay yeh shakhsiat koun thi ?
[RIGHT]فائنل اناؤنسمنٹ ہوئی اور جہاز نے رن وے پر بھاگنا شروع کردیا۔ تھوڑی دیر بعد جب جہاز ٹیک آف کرگیا تو اس نے اخبار بند کرکے سامنے والی سیٹ کی پاکٹ میں رکھ دی، عینک اتار کر جیب میں رکھی، کرسی کی پشت پیچھے کو دھکیل کر سر کی ٹیک لگالی اور آنکھیں بند کرلیں۔
آنکھیں بند کرتے ہی بہت سے واقعات ایک فلم کی طرح اس کی آنکھوں کے سامنے چلنا شروع ہوگئے۔پہلے لندن پلان بنا۔ پھر آج سے 8 ماہ پہلے کس طرح طاہرالقادری کے زریعے ماڈل ٹاؤن میں ہنگامے کروا کر حکومت کے ہاتھوں 14 لوگوں کو ہلاک کروایا گیا۔ پھر شجاع پاشا کو دبئی سے لاہور بلوایا گیا اور اس نے پوری پلاننگ کرکے خان صاحب کو آگے کردیا۔ پھر لانگ مارچ اور دھرنے شروع ہوئے۔اتنے میں ائیر ہوسٹس آئی اور اسے چائے پیش کی۔ وہ چائے کا سپ لے کر ایک دفعہ پھر ماضی کے واقعات کریدنے لگ گیا۔
کس طرح اسلام آباد میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر یلغار کروائی گئی۔ پھر شریف خاندان کے خلاف نہائت مؤثر گونوازگو کی مہم شروع کروائی گئی۔ پھر بڑے بڑے شہروں میں عظیم الشان جلسے کروائے گئے۔
پھر مزاکرات کے نام پر سخت شرائط کے زریعے دونوں فریقوں کو اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹا رہنے کا مشورہ دیا گیا۔
پھر سانحہ پشاور ہوا، قوم متحد ہوئی تو لیڈروں کو بھی اکٹھا ہونا پڑا۔ دھرنے ختم ہوئے، مزاکرات کے دور پھر شروع ہوئے۔ لیڈرشپ نے میچورٹی کا مظاہرہ کرنا شروع کیا۔
پھر آج خان صاحب جب آرمی پبلک سکول میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے گئے تو وہاں ان کے ساتھ بھی وہی کروایا گیا جو شریف فیملی کے ساتھ کروایا گیا تھا، یعنی گو عمران گو کے نعرے لگوا کر خان صاحب کی اس صوبے میں بے عزتی کروائی گئی جہاں ان کی پارٹی کی حکومت تھی۔
یہ سب سوچتے ہوئے اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی۔ جہاز اب اپنی منزل پر رواں دواں تھا۔ اس کی آنکھ لگ گئی۔
چند گھنٹوں بعد جہاز لندن لینڈ کرچکا تھا۔ __________________ نے اپنی سیٹ بیلٹ کھولی اور جہاز سے اترنے کیلئے تیار ہوگئے!!! بقلم خود باباکوڈا
(پس تحریر: کہتے ہیں پولیس کے ٹاؤٹ کا انجام برا ہی ہوتا ھے۔ ایجنسیوں کے ٹاؤٹ کا انجام کیسے اچھا ہوسکتا تھا؟؟؟)
[/RIGHT]