خود سے دور نہ رھا کر
کبھی بند آنکھوں سے
خود کو بھی پڑھا کر
الجھتے صفحوں میں انگلیاں الجھا کر
خیال کی الجھتی لٹ سے کھیلا کر
پھر اس لمحے میں
خود سے پوچھا کر
میں کون ھوں
اور غیر مانوس جواب سن کر
نہ رویا کر
اور
خود سے
دور نہ رہا کر
کبھی بند آنکھوں سے
خود کو بھی پڑھا کر
آداب
آذاد