گيارہ ستمبر کا سانحہ

Re: گيارہ ستمبر کا سانحہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت نے کبھی بھی يہ دعوی نہيں کيا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ليے جاری عالمی کوششوں کے ضمن میں کبھی بھی کوئ بے گناہ شہری ہلاک نہيں ہوا ہے۔ کسی بھی مسلح تنازعے کے ضمن ميں جانی نقصان ايک تلخ حقيقت ہے اور اس تلخ حقيقت کا اطلاق تاريخ کی ہر جنگ پر ہوتا ہے۔

امريکی قيادت ميں دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی کوششيں بھی اس اصول سے مبرا نہيں ہيں۔

بعض راۓ دہندگان کی راۓ سے يہ تاثر ابھرتا ہے کہ جيسے امريکی حکومت دانستہ اس طرح کے واقعات کے ليے ذمہ دار ہے۔

معاملے کو درست تناظر ميں سمجھنے کے لیے گزشتہ دو دہائيوں کے دوران عراق اور افغانستان کی جنگوں کے دوران ان امريکی اور اتحادی فوجيوں کی ہلاکت کے حوالے سے ايک سرسری جائزہ پيش ہے جو مختلف “فرينڈلی فائر” واقعات ميں اپنی جان سے ہاتھ دھو بيٹھے۔

يقینی طور پر کوئ بھی يہ دعوی نہيں کر سکتا کہ امريکہ اپنے سب سے قيمتی اثاثوں يعنی کہ اپنے فوجيوں کو دانستہ نشانہ بنا کر انھيں ہلاک کرے گا۔

وہ بے رحم قاتل اور دہشت گرد جو دانستہ ايک پاليسی کے تحت نہ صرف يہ کہ معصوم لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہيں بلکہ انھيں ڈھال کے طور پر بھی استعمال کرتے ہيں، وہ آپ کی مذمت کے اصل حقدار ہيں۔ کسی بھی تنازے ميں بے گناہ افراد کی ہلاکت يقینی طور پر ايک سانحہ ہے اور اس پر اظہار افسوس بھی لازمی ہے۔ امريکی فوج بے گناہ افراد کی جانوں کے تحفظ کے لیے طے شدہ قواعد و ضوابط کو بھی ملحوظ رکھتی ہے اور اس ضمن ميں ہر ممکن احتياط بھی برتی جاتی ہے۔ جيسا کہ میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ بے گناہ افراد کی ہلاکت کی صورت ميں امريکی، نيٹو اور پاکستانی افواج کو کوئ فائدہ حاصل نہيں ہوتا۔ اس کے برعکس دہشت گردوں کی حکمت عملی کا بنيادی نقطہ ہی يہ ہے کہ زيادہ سے زيادہ بے گناہ افراد کو ہلاک کيا جاۓ۔**
**
چاہے وہ سلالہ کا واقعہ ہو يا کوئ بھی سانحہ جس ميں امريکی اقدامات کی وجہ سے انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہو، ہم نے ہميشہ اپنی ذمہ داری قبول بھی کی ہے، اظہار افسوس بھی کيا ہے اور ايسے اقدامات بھی اٹھاۓ ہيں جن سے مستقبل ميں ايسے سانحوں سے بچا جا سکے۔

اس کے برعکس کيا آپ نے ان دہشت گرد تنظيموں کے کسی ترجمان کی جانب سے کبھی کوئ ايسا بيان بھی سنا ہے جس ميں اپنی مبينہ مذہبی جنگ کی پاداش ميں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس يا پيشمانی کا اظہار کيا گيا ہو۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Se requiere un control de seguridad

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/**[/RIGHT]