داعش کا حقيقی چہرہ

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

عراق کے مختلف شہروں ميں عوامی مقامات سے داعش کے ظلم سے عبارت بے شمار نشانياں ہٹانے کا کٹھن کام شروع ہو چکا ہے۔ باوجود اس کے کہ داعش کے مجرموں نے عراقی عوام پر اپنے تسلط کو برقرار رکھنے کے ليے بربريت کی مثاليں قائم کر ديں، عراقی
عوام کی جرات اور استقامت نے اس بات کو يقينی بنا ديا ہے کہ وہ اپنے طرز زندگی کو دوبارہ بحال کر ليں گے۔

کچھ عراقی شہريوں کے تاثرات جو اپنے قصبوں اور شہروں ميں واپس آ کر ازسرنو اپنی زندگی کے معمول بحال کرنے کے ليے پرعزم ہيں۔

**


**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

**

https://s26.postimg.org/q9yznef4p/Kabul_blast.jpg

https://s26.postimg.org/q9yznef4p/Kabul_blast.jpg
**

سکولوں، بازاروں، ہسپتالوں اور يہاں تک جنازوں جيسے عوامی مقامات پر بھی خونی حملوں کے بعد – داعش کے درندوں نے اب خوف اور بربريت پر مبنی اپنی مہم کو جاری رکھنے کے ليے کھيل کے ميدانوں کا رخ کر ليا ہے۔

ايک بار پھر يہ مجرم اپنے قبيح گناہوں پر پيشمان ہونے کی بجاۓ
واقعے کی ذمہ داری قبول کر رہے ہيں۔ ستم ظريفی يہ ہے کہ وہ اب بھی اس بات پر بضد ہيں کہ ان کا “مشن” عام افغان شہريوں کی
بہتری کے ليے ہے۔

??? ??? ??? ?? ??? ??? ??? ?? ??? ??](http://shahernama.com/isi-claimed-responsibility-for-the-kabul-stadium-attack/)

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Se requiere un control de seguridad

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

Whenever you appear here, there is a terrorit attack !!! i salute the co-relation both of you share!!!

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

**

https://s1.postimg.org/2wt8i54vtr/Daesh_Confess.jpg

**

مذہبی قدروں کے احترام کی دعويدار داعش نے مذہبی رہنماؤں کو بھی نہيں بخشا۔ رقا ميں اطالوی پادری کے اغوا اور بیہمانہ قتل کا اعتراف۔

https://tinyurl.com/y8ttxyfl

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ – موصل ميں داعش کے مظالم بے نقاب

**

https://s1.postimg.org/3iedkt1anj/Daesh_no_principoles.jpg

**

داعش کے دہشت گرد اور قائدين صرف دہشت اور بربريت کی بنياد پر اپنا تسلط قائم کرنے اور عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے متمنی ہيں۔ ان مجرموں کے ليے کوئ بھی اخلاقی قدر، جنگی ضابطہ مروجہ اصول قابل احترام نہيں ہے۔
https://tinyurl.com/yacbmwxg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

داعش کے ناقابل بیان ظلم و ستم کے مزید ثبوت منظر عام پر۔ عراقی سیکوریٹی فورسز کو خوائجہ میں ایک ایسی اجتماعی قبر ملی جس میں 400 انسانوں کی باقیات ہو سکتی ہیں۔

https://s7.postimg.org/ivhom54q3/23519029_1621862677873884_6821496520483438094_n.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

Amreeka ka asli chehra:

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

**

https://s9.postimg.org/5jte6lppb/26230942_1681178688608949_5382290247762059452_n.jpg

**

داعش نے بچوں پر اپنے سفاک نظریات ٹھونسے کی کوششیں کی۔ ایسے کئی متاثرہ بچے نفسیاتی علاج کی مدد سے بحالی کیلئے پُرامید

**


**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

**امریکی واقعی بہت شیطان صفت لوگ ہیں۔ القاعدہ اور طالبان کو خود پیدا کیا اور ان کے بہانے افغانستان کو برباد کر دیا۔ اب جب طالبان اور القاعدہ پرانے ہو گئے تو نئی دہشت گرد تنظیم داعش پیدا کی اور اب اس کے بہانے افغانستان میں مزید لعنتی قیام کا منصوبہ ہے۔

ان امریکیوں کو جب بھی افغانستان سے بھاگنا مقصود ہو گا، داعش وہاں سے ایسے غائب ہو جائے گی جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔**

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اگر آپ کے دعوے کے مطابق امريکہ کا دہشت گرد تنظيموں پر اتنا زيادہ اثر ورسوخ ہے تو پھر ہم نے اپنے ان “اثاثوں” اور ان پر اپنے کنٹرول کو بروۓ کار لاتے ہوۓ نو گيارہ کے خوفناک حملوں کو رکوانے کے ليے کيوں نہيں کچھ کيا؟ اور پھر اسی تناظر ميں يہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ اگر دہشت گرد محض ہمارے ہاتھوں کی کٹھ پتلياں ہی ہيں تو پھر ہم نے ان کے خاتمے کے ليے اپنے بيش بہا وسائل کيوں وقف کر رکھے ہيں جن ميں افغانستان کے ميدانوں ميں اپنے فوجيوں کو بھيجنا بھی شامل ہے۔

کسی دہشت گرد عنصر پر کنٹرول اور اثر حاصل کرنے کی کيا منطق رہ جاتی ہے اگر ہم اس “طاقت” کو سرے سے استعمال ہی نا کريں اور انھی عناصر سے لڑنے کے ليے اپنے فوجيوں کی جان مسلسل خطرے ميں ڈالتے رہيں جو آپ کی دانست ميں ہمارے ايماء پر کام کر رہے ہيں؟

آپکے تضادات پر مبنی دلائل اور بغير کسی منطق اور شواہد کے فورمز پر تشہير کردہ کہانيوں سے قطع نظر يہ حقيقت فراموش نہيں کرنی چاہيے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے عفريت کی وسعت اور اس کے پھيلاؤ کی نوعيت ايسی نہيں ہے کہ جسے چند افراد يا ايجنٹ کنٹرول کر سکيں يا اس پر کلی طور پر اثرانداز ہو سکيں۔ يہ تو ايسی سوچ کا شاخسانہ ہے جسکی مذہب کے جعلی لبادے ميں ايک مسخ شدہ نظريے کے ذريعے تشہير کی جا رہی ہے، اور يہ ايک ايسی سوچ ہے جسے اسلامی دنيا کے قريب تمام ہی معتبر مذہبی سکالرز نے يکسر مسترد کر ديا ہے۔

آپ کی اطلاع کے ليے عرض ہے کہ گزشتہ ايک دہائ کے دوران بے شمار خودکش حملوں کی ويڈيوز موجود ہيں جن ميں ان مکروہ جرائم کے ذمہ دار افراد کو واضح طور پر ديکھا جا سکتا ہے۔ ان ميں سے بے شمار خودکش حملہ آوروں کے تو کوائف کی بھی تصديق کی جا چکی ہے۔ يہی نہيں بہت سے اہم دہشت گرد ليڈروں کو گرفتار يا ہلاک بھی کيا جا چکا ہے۔ ميں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ان گرفتار شدگان دہشت گردوں ميں سے کوئ بھی ايسا نہيں ہے جسے ايسا “امريکی ايجنٹ” قرار ديا جا سکے جو واشنگٹن ميں موجود اپنے مبينہ “مالکان” کے ايماء پر اپنی زندگی خطرے ميں ڈال رہا ہو۔

کيا يہ نہيں ہو سکتا کہ دہشت گرد تنظيميں اور ان سے منسلک مجرم ہی ہيں جو اپنے الفاظ اور اعمال سے اپنے ارادے واضح کر رہے ہيں کہ وہ ہمارے مشترکہ دشمن ہيں اور ہميں ان مشترکہ کاوشوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہيے جو ان کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے اور روزانہ کی بنياد پر بے رحم حملے کرنے کی ان کی صلاحيتوں کو سلب کرنے کے ضمن ميں کی جا رہی ہيں۔

کوئ بھی تعميری ذہن يہ ناقابل ترديد حقيقت ديکھ سکتا ہے۔ ان تنظيموں کا واضح کردہ مقصد اور اس ضمن ميں بے شمار شواہد موجود ہيں۔ غلط تاثرات پر مبنی مبہم سازشی کہانياں ان کے خونی نظريے کو جلا بخشنے کا سبب بنتی ہيں

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

USUrduDigitalOutreach - Home | Facebook**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

نو گیارہ کے حملے تو کروائے ہی امریکہ نے تھے۔ پہلی بات، کہ اگر القاعدہ واقعی نو گیارہ کا حملہ کرنے کی اہلیت رکھتی تھی، تو اس اہلیت کو عرب دنیا سے قریب ترین دشمن اسرائیل پر کیوں نہ آزمایا گیا۔
اور اگر داعش امریکہ مخالف ہے، تو پھر یہ عراق اور شام کے بجائے اسرائیل کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ کیوں نہیں بناتی؟ داعش سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کا ہدف مسلمان ہی کیوں ہیں؟
حقیقت یہی ہے کہ امریکہ اپنے نوآبادیاتی آباؤ اجداد (برطانیہ، فرانس) وغیرہ کی طرح چوروں اور ڈاکوؤں کا ملک ہے جو دنیا کے وسائل پر قبضہ چاہتا ہے۔ امریکہ کے پالے ہوئے القاعدہ، طالبان اور داعش کے دہشت گرد ان ہی علاقوں میں طبع آزمائی کر رہے ہیں جو تیل کی دولت سے مالا مال ہیں۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء میں اپنا ناپاک وجود قائم رکھنے کے لیے امریکہ نے ان علاقوں کو جنگ کی آگ میں جھونک رکھا ہے۔ امریکہ شیطان صفت درندوں کی سرزمین ہے جس کی افواج ایک کینسر کی طرح پوری دنیا کو بیمار کر رہی ہیں۔**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس وقت تمام معاشروں کو دہشت گردی کا يکساں خطرہ درپیش ہے اور اسے شکست دینے کے لیے سب کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کا عالمی عفريت اور وہ دقيانوسی سوچ جو دنيا بھر ميں عام شہریوں کے ليے خطرہ بن چکی ہے، کوئ ايسا محدود يا منظم رجحان نہيں ہے جسے کوئ فريق اپنے مخصوص مقاصد کے حصول کے ليے اس طريقے سے کنٹرول يا استعمال کر سکے کہ اس کا وبال صرف مخصوص گروہوں اور طبقوں تک ہی رہے۔

پرتشدد انتہا پسندوں نے بارہا دنيا بھر ميں اپنی ہولناک کاروائيوں سے يہ ثابت کیا ہے کہ دہشت گردی کے خونی اثرات سے کوئ بھی ملک، مذہبی گروہ يا معاشرے کا طبقہ محفوظ نہيں رہ سکتا اور امريکہ سميت پوری عالمی برادری کے ليے مشترکہ طور پر يہ ايک عالمی مسلۂ بن چکا ہے۔

چاہے افراد کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات اور پھر داعش، القائدہ اور ٹی ٹی پی جيسی دہشت گردی تنظيموں سے ان کی وابستگی کا اعتراف ہو يا دنيا بھر کے مختلف شہروں ميں دہشت گردی کے خفيہ گروہوں کی جانب سے اجتماعی قتل و خون ريزی کی وارداتيں ہوں، دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوۓ ان دہشت گردوں اور مجرموں کی جانب سے بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنانے کی ان کی روش سے يہ واضح ہے کہ يہ لوگ “شريعت” اور “جہاد” جيسے مذہبی نعرے محض اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور اپنی صفوں ميں مزيد بھرتيوں کے ليے استعمال کرتے ہيں۔ حقيقت ميں ان کی خود ساختہ “جدوجہد” کا مذہب سے کوئ تعلق نہيں ہے۔

امريکی حکومت کيونکر داعش جيسی دہشت گرد تنطيم کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرے گی، يہ جانتے ہوۓ کہ اس گروہ نے دہشت گردی کی جس مہم کا آغاز کیا ہے اس کے نتيجے ميں نا صرف يہ امريکی شہری بھی ہلاک ہو رہے ہيں بلکہ ہمارے شراکت دار اور اتحادی بھی اس کے شر سے محفوظ نہيں ہيں۔ فرانس، بيلجيم، سعودی عرب اور دنيا کے دیگر کئ ممالک ميں ہونے والے دہشت گردی کے حاليہ حملے اس کا واضح ثبوت ہيں۔

اس ضمن ميں کوئ ابہام نہيں ہونا چاہيے کہ دنيا ميں دہشت گردی کی حاليہ لہر اور اس کے نتيجے ميں انسانيت کے خلاف ہونے والے ظلم کے ليے داعش اور اس سے منسلک افراد قصوروار ہيں، نا کہ وہ قوتيں جو اس مشترکہ عالمی کاوشوں کا حصہ بنيں جن کا مقصد انسانی جانوں کی حفاظت کو يقينی بنانا اور اس خون خرابے کا خاتمہ کرنا ہے جسے عالمی منظرنامے پر روشناس کروانے کا سہرا داعش جيسی دہشت گرد تنظيموں کے سر ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ کی راۓ سے تو يہ تاثر ابھرتا ہے کہ آپ القائدہ کی حقيقت کو صرف اسی صورت ميں تسليم کرنے کے ليے تيار ہيں اگر اس دہشت گرد
تنظيم کے حملوں کے نتيجے ميں کسی بھی طور عرب يا مسلم ممالک کے مفادات کا تحفظ ہوتا۔

حقيقت يہ ہے کہ جس خونی سوچ اور دہشت گردی کی جس عفريت کو القائدہ نے عالمی منظرنامے پر متعارف کروايا تھا، اس کا مقصد صرف اپنے ايجنڈے اور مفادات کا تحفظ تھا۔

جہاں تک آپ کا يہ سوال ہے کہ نو گيارہ کے واقعے کے بعد القائدہ کی جانب سے مغرب ممالک ميں مزيد کاروائ کيوں نہيں کی گئ تو اس ضمن ميں کچھ حقائق پيش ہيں۔

ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر حملے ميں دنيا کے نوے سے زيادہ ممالک کے شہری ہلاک ہوۓ۔ القائدہ اور اسامہ بن لادن کے متعدد بيانات اور تاويلوں کے برعکس ان کی خونی مہم کا نشانہ صرف امريکہ يا يہاں کے شہری نہيں تھے۔ حقائق اس کے برعکس ہيں۔ چاہے وہ بالی کے مقام پر سال 2002 ميں دہشت گرد حملہ ہو جس ميں دو سو سے زائد شہری ہلاک ہوۓ، لندن کے ٹرين اسٹيشن پر سال 2005 ميں ہونے والی دہشت گرد کاروائ ہو يا يوگنڈا ميں ہونے والے دہشت گردی کا واقعہ جس ميں ستر سے زائد شہری ہلاک ہوۓ – حقيقت يہی ہے کہ القائدہ کے دہشت گردوں نے مذہب، نسل اور سياسی تفريق کو بالاۓ طاق رکھ کر دنيا بھر ميں بے گناہ انسانی جانوں کا خون بہايا ہے۔

القائدہ کی جانب سے نو گيارہ کے واقعے کے بعد مغربی ممالک ميں جو بڑے حملے کيے گۓ يا جن کی منصوبہ بندی کی گئ ان ميں سے چند کی تفصيل پيش ہے جو اس دليل کو غلط ثابت کرنے کے ليے کافی ہيں کہ القائدہ صرف ايک واقعے تک ہی محدود تھی۔

Al-Qaeda attacks in Europe since September 11 - Telegraph

نو گيارہ کے واقعے کے بعد بھی القائدہ کی جانب سے دنيا کے کئ ممالک ميں دہشت گرد کاروائيوں سے يہ واضح ہو گيا کہ اگر افغانستان ميں عالمی اتحاد کی جانب سے القائدہ کے خلاف فوجی کاروائ نا کی جاتی تو اس تنظيم کی جانب سے دنيا بھر ميں مزيد کئ حملے کيے جاتے۔

يہ کہنا کہ القائدہ سے منسلک خطرات صرف نو گيارہ کے واقعے تک ہی محدود تھے، حقائق سے مکمل انحراف کے مترادف ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

ISIS is in Afghanistan. How did they get there when the “brave and sophisticated” American army was there to help the afghan army stop such events. Another massive failure?

Time for US to do more.

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ شايد بھول رہے ہيں کہ ہزاروں امريکی فوجی ابھی بھی افغانستان ميں موجود ہيں، اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد ميں نيٹو کے فوجی بھی مقامی اداروں اور فورسز کے ساتھ مل کر نا صرف يہ کہ عام شہريوں کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہيں بلکہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کی کوششوں کا بھی حصہ ہيں۔

کس قسم کے علاقائ مفادات اور اہداف امريکہ کو اس بات کے ليے مجبور يا قائل کر سکتے ہيں کہ وہ دانستہ اور داعش کے دہشت گردوں کی حقيقت کو جانتے ہوۓ اپنے اور اپنے اتحادیوں کی فوجوں کو خطرات ميں ڈالتے ہوۓ داعش کے جنگجوؤں کو افغانستان ميں داخل کرے گا يا انھيں کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرے گا؟

علاوہ ازيں گزشتہ چند ماہ کے دوران داعش کی جانب سے افغانستان ميں کی گئ دہشت گرد کاروائيوں پر ايک نظر ڈاليں تو آپ پر واضح ہو جاۓ گا کہ اس تنظيم کے زيادہ تر حملے امريکی املاک يا امريکہ سے منسلک مختلف تنطيموں يا اداروں پر ہی کيے گۓ ہيں۔ ان ميں ريڈ کراس کے نمايندوں پر حملے کے علاوہ امريکی سفارت خانے اور ديگر ممالک کے سفارت خانوں پر حملے بھی شامل ہيں۔ ان حملوں سے متعلق چند شہ سرخياں پيش ہيں۔

Kabul blast: Car bomb kills 8 people near US Embassy - CNN

Afghanistan: 6 Red Cross workers killed - CNN

يقينی طور پر افغانستان ميں ہمارے اپنے فوجيوں، سفارت کاروں اور امدادی کارکنوں پر حملے ايسی کاروائیاں نہيں ہيں جن سے ہمارے کسی بھی مبينہ ہدف کے حصول ميں مدد مل سکتی ہے۔

اور جو راۓ دہندگان عقل ودانش کے تمام اصولوں کو بالاۓ طاق رکھ کر اب بھی افغانستان ميں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف ہماری کاروائيوں کی حقيقت کو تسليم کرنے سے انکاری ہيں، انھيں چاہيے کہ افغنستان کے پہاڑوں ميں داعش کے محفوظ ٹھکانوں پر حاليہ بڑے امريکی حملے کی تفصيل پڑھ ليں جو کئ روز تک تمام دنيا ميں سرفہرست خبر تھی۔

First on CNN: US drops largest non-nuclear bomb in Afghanistan - CNNPolitics

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں نہيں سمجھ سکا کہ کس منطق کے تحت آپ يہ مضحکہ خيز دعوی کر رہے ہيں کيونکہ القائدہ اور داعش نے تو ہميشہ اپنے عالمی اہداف اور ارادے واضح کيے ہيں۔ ان تنظيموں نے دنيا بھر ميں سرحدوں کی پروا کيے بغير ہر جگہ حملے کيے ہيں۔ يہ درست ہے کہ جہاں تک طالبان کا تعلق ہے تو ان کی اکثر دہشت گرد کاروائياں افغانستان کی حدود کے اندر کی گئ ہيں، تاہم آپ کا دعوی اس ليے غير منطقی ہے کيونکہ افغانستان ميں ايسے کوئ بيش بہا قدرتی وسائل نہيں ہيں جن پر قبضہ جمانے کے ليے درجنوں ممالک نا صرف يہ کہ اپنے فوجی ہزاروں ميل دور ايک ملک ميں بھيج ديں بلکہ اپنی عوام کو بھی دھوکے ميں رکھيں۔

اگر بحث کی حد تک آپ کی دليل درست تصور کر لی جاۓ کہ داعش اور القائد جيسی دہشت گرد تنظيميں اپنی خونی کاروائيوں سے امريکہ کو يہ جواز فراہم کرتی ہيں کہ وہ مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ جما سکيں تو پھر اس بات کی کيا توجيہہ پيش کريں گے کہ داعش نے تو فرانس، بيلجيم، برطانيہ، امريکہ اور ديگر مغربی ممالک ميں بھی تواتر کے ساتھ دہشت گرد کاروائیاں کی ہيں؟

حقيقت يہ ہے کہ آج کے دور ميں کسی بھی ملک کے ليے يہ ممکن نہيں ہے کہ دور دراز کے علاقوں کے وسائل پر زبردستی قبضہ کر کے ترقی کے زينے طے کرے۔ يہ سوچ اور پاليسی تاريخی ادوار ميں يقينی طور پر اہم رہی ہے ليکن موجودہ دور ميں ہر ملک کو معاشرتی، سياسی اور معاشی فرنٹ پر جنگ کی قيمت چکانا پڑتی ہے۔ اس تناظر ميں امريکہ سميت کسی بھی ملک کے ليے جنگ کا آپشن پسنديدہ نہيں ہوتا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/**[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

**افغانستان میں کچھ نہیں ہے تو 1979 میں سوویت یونین کیا یہاں افیون کی کاشت کرنے کے لیے آیا تھا؟
اور افغانستان میں کچھ نہیں ہے تو امریکی یہاں 17 سال سے کیا اخروٹ توڑنے میں مشغول ہیں؟ **
[/RIGHT]

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

So many lines of nothing, you have not answered my question, how did ISIS come there in the first place. Time for your army to do more in fact do something.

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

Well, all sane people know that the satanic criminal American government is using its terrorist troops to raise terrorist organisations like Daesh (ISIS) in Afghanistan. Using these terrorists they have killed innocent Afghans in the name of Taliban or Pakistan in order to justify their filthy existence in this region. Their only dirty aim is keep a check on China and Russia by staying in Afghanistan. They want to keep insurgency alive in this region. Because peace means American terrorists will go back!

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آئ ايس آئ ايس کے معاملے ميں امريکی حکومت نے واضح کر ديا ہے کہ مسلۓ کا مستقل اور پائيدار حل صرف مقامی فريقين کے ہاتھوں ميں ہے جنھيں دہشت گردی کے اس عفريت کے روکنے کے ليے بند بھی باندھنا ہے اور رہنمائ بھی فراہم کرنا ہے جس نے دنيا بھر کے عام شہريوں کی زندگی اجيرن کر رکھی ہے۔

داعش کے دہشت گردوں اور اس کے سرغنائں کے خاتمے کے ضمن ميں امريکی کاوشیں اور ارادے ريکارڈ کا حصہ ہيں اور اس ضمن ميں ناقابل ترديد ثبوت آپ کے الزام کو رد کرنے کے ليے کافی ہيں۔

ہم داعش کے دہشت گردوں کو کيونکر افغانستان ميں لے کر آئيں گے اگر ہم تمام تر ميسر وسائل کو استعمال کر کے نا صرف ان کا تعاقب کر رہے ہيں بلکہ ان کے خفيہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں؟

يہ تاثر کہ اگر امريکہ افغانستان ميں قيام امن کا متمنی ہوتا تو ايسا تن تنہا بآسانی کيا جا سکتا تھا، حقائق کے منافی ہے۔ ہم نے ہميشہ خطے ميں پائيدار امن اور استحکام کے ليے تمام فريقين کی شرکت اور اجتماعی کاوش کی ضرورت پر زور ديا ہے۔ افغانستان ميں ہماری کاوشيں نا قابل ترديد حقا‏‏ئق، اعداد وشمار اور شواہد کی صورت ميں سب کے سامنے ہيں اور ان کا اعتراف خطے ميں تمام اتحاديوں نے کيا ہے۔ اور ہماری ان کاوشوں ميں ميدان جنگ ميں اپنے فوجی اتارنا بھی شامل ہے۔

ہميں ان چيلنجز اور قربانيوں کا ادراک ہے جو ہمارے سامنے موجود ہيں۔ تاہم دہشت گردی کی قوتوں کے سامنے ہتھيار ڈالنے کا آپشن ہمارے پاس ہے ہی نہيں۔ ايسا کرنا ان خاندانوں کے ساتھ بھی ظلم ہو گا جن کے چاہنے والے دنيا بھر ميں دہشت گردی کے بے شمار واقعات ميں اپنی زندگياں ہار چکے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]