داعش کا حقيقی چہرہ

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آئ ايس آئ ايس کے معاملے ميں امريکی حکومت نے واضح کر ديا ہے کہ مسلۓ کا مستقل اور پائيدار حل صرف مقامی فريقين کے ہاتھوں ميں ہے جنھيں دہشت گردی کے اس عفريت کے روکنے کے ليے بند بھی باندھنا ہے اور رہنمائ بھی فراہم کرنا ہے جس نے دنيا بھر کے عام شہريوں کی زندگی اجيرن کر رکھی ہے۔

داعش کے دہشت گردوں اور اس کے سرغنائں کے خاتمے کے ضمن ميں امريکی کاوشیں اور ارادے ريکارڈ کا حصہ ہيں اور اس ضمن ميں ناقابل ترديد ثبوت آپ کے الزام کو رد کرنے کے ليے کافی ہيں۔

ہم داعش کے دہشت گردوں کو کيونکر افغانستان ميں لے کر آئيں گے اگر ہم تمام تر ميسر وسائل کو استعمال کر کے نا صرف ان کا تعاقب کر رہے ہيں بلکہ ان کے خفيہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں؟

يہ تاثر کہ اگر امريکہ افغانستان ميں قيام امن کا متمنی ہوتا تو ايسا تن تنہا بآسانی کيا جا سکتا تھا، حقائق کے منافی ہے۔ ہم نے ہميشہ خطے ميں پائيدار امن اور استحکام کے ليے تمام فريقين کی شرکت اور اجتماعی کاوش کی ضرورت پر زور ديا ہے۔ افغانستان ميں ہماری کاوشيں نا قابل ترديد حقا‏‏ئق، اعداد وشمار اور شواہد کی صورت ميں سب کے سامنے ہيں اور ان کا اعتراف خطے ميں تمام اتحاديوں نے کيا ہے۔ اور ہماری ان کاوشوں ميں ميدان جنگ ميں اپنے فوجی اتارنا بھی شامل ہے۔

ہميں ان چيلنجز اور قربانيوں کا ادراک ہے جو ہمارے سامنے موجود ہيں۔ تاہم دہشت گردی کی قوتوں کے سامنے ہتھيار ڈالنے کا آپشن ہمارے پاس ہے ہی نہيں۔ ايسا کرنا ان خاندانوں کے ساتھ بھی ظلم ہو گا جن کے چاہنے والے دنيا بھر ميں دہشت گردی کے بے شمار واقعات ميں اپنی زندگياں ہار چکے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]