داعش کا حقيقی چہرہ

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ شايد بھول رہے ہيں کہ ہزاروں امريکی فوجی ابھی بھی افغانستان ميں موجود ہيں، اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد ميں نيٹو کے فوجی بھی مقامی اداروں اور فورسز کے ساتھ مل کر نا صرف يہ کہ عام شہريوں کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہيں بلکہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کی کوششوں کا بھی حصہ ہيں۔

کس قسم کے علاقائ مفادات اور اہداف امريکہ کو اس بات کے ليے مجبور يا قائل کر سکتے ہيں کہ وہ دانستہ اور داعش کے دہشت گردوں کی حقيقت کو جانتے ہوۓ اپنے اور اپنے اتحادیوں کی فوجوں کو خطرات ميں ڈالتے ہوۓ داعش کے جنگجوؤں کو افغانستان ميں داخل کرے گا يا انھيں کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرے گا؟

علاوہ ازيں گزشتہ چند ماہ کے دوران داعش کی جانب سے افغانستان ميں کی گئ دہشت گرد کاروائيوں پر ايک نظر ڈاليں تو آپ پر واضح ہو جاۓ گا کہ اس تنظيم کے زيادہ تر حملے امريکی املاک يا امريکہ سے منسلک مختلف تنطيموں يا اداروں پر ہی کيے گۓ ہيں۔ ان ميں ريڈ کراس کے نمايندوں پر حملے کے علاوہ امريکی سفارت خانے اور ديگر ممالک کے سفارت خانوں پر حملے بھی شامل ہيں۔ ان حملوں سے متعلق چند شہ سرخياں پيش ہيں۔

Kabul blast: Car bomb kills 8 people near US Embassy - CNN

Afghanistan: 6 Red Cross workers killed - CNN

يقينی طور پر افغانستان ميں ہمارے اپنے فوجيوں، سفارت کاروں اور امدادی کارکنوں پر حملے ايسی کاروائیاں نہيں ہيں جن سے ہمارے کسی بھی مبينہ ہدف کے حصول ميں مدد مل سکتی ہے۔

اور جو راۓ دہندگان عقل ودانش کے تمام اصولوں کو بالاۓ طاق رکھ کر اب بھی افغانستان ميں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف ہماری کاروائيوں کی حقيقت کو تسليم کرنے سے انکاری ہيں، انھيں چاہيے کہ افغنستان کے پہاڑوں ميں داعش کے محفوظ ٹھکانوں پر حاليہ بڑے امريکی حملے کی تفصيل پڑھ ليں جو کئ روز تک تمام دنيا ميں سرفہرست خبر تھی۔

First on CNN: US drops largest non-nuclear bomb in Afghanistan - CNNPolitics

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu**[/RIGHT]