داعش کا حقيقی چہرہ

Re: داعش کا حقيقی چہرہ

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ کی راۓ سے تو يہ تاثر ابھرتا ہے کہ آپ القائدہ کی حقيقت کو صرف اسی صورت ميں تسليم کرنے کے ليے تيار ہيں اگر اس دہشت گرد
تنظيم کے حملوں کے نتيجے ميں کسی بھی طور عرب يا مسلم ممالک کے مفادات کا تحفظ ہوتا۔

حقيقت يہ ہے کہ جس خونی سوچ اور دہشت گردی کی جس عفريت کو القائدہ نے عالمی منظرنامے پر متعارف کروايا تھا، اس کا مقصد صرف اپنے ايجنڈے اور مفادات کا تحفظ تھا۔

جہاں تک آپ کا يہ سوال ہے کہ نو گيارہ کے واقعے کے بعد القائدہ کی جانب سے مغرب ممالک ميں مزيد کاروائ کيوں نہيں کی گئ تو اس ضمن ميں کچھ حقائق پيش ہيں۔

ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر حملے ميں دنيا کے نوے سے زيادہ ممالک کے شہری ہلاک ہوۓ۔ القائدہ اور اسامہ بن لادن کے متعدد بيانات اور تاويلوں کے برعکس ان کی خونی مہم کا نشانہ صرف امريکہ يا يہاں کے شہری نہيں تھے۔ حقائق اس کے برعکس ہيں۔ چاہے وہ بالی کے مقام پر سال 2002 ميں دہشت گرد حملہ ہو جس ميں دو سو سے زائد شہری ہلاک ہوۓ، لندن کے ٹرين اسٹيشن پر سال 2005 ميں ہونے والی دہشت گرد کاروائ ہو يا يوگنڈا ميں ہونے والے دہشت گردی کا واقعہ جس ميں ستر سے زائد شہری ہلاک ہوۓ – حقيقت يہی ہے کہ القائدہ کے دہشت گردوں نے مذہب، نسل اور سياسی تفريق کو بالاۓ طاق رکھ کر دنيا بھر ميں بے گناہ انسانی جانوں کا خون بہايا ہے۔

القائدہ کی جانب سے نو گيارہ کے واقعے کے بعد مغربی ممالک ميں جو بڑے حملے کيے گۓ يا جن کی منصوبہ بندی کی گئ ان ميں سے چند کی تفصيل پيش ہے جو اس دليل کو غلط ثابت کرنے کے ليے کافی ہيں کہ القائدہ صرف ايک واقعے تک ہی محدود تھی۔

Al-Qaeda attacks in Europe since September 11 - Telegraph

نو گيارہ کے واقعے کے بعد بھی القائدہ کی جانب سے دنيا کے کئ ممالک ميں دہشت گرد کاروائيوں سے يہ واضح ہو گيا کہ اگر افغانستان ميں عالمی اتحاد کی جانب سے القائدہ کے خلاف فوجی کاروائ نا کی جاتی تو اس تنظيم کی جانب سے دنيا بھر ميں مزيد کئ حملے کيے جاتے۔

يہ کہنا کہ القائدہ سے منسلک خطرات صرف نو گيارہ کے واقعے تک ہی محدود تھے، حقائق سے مکمل انحراف کے مترادف ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/**[/RIGHT]