https://s10.postimg.org/lg14ggvbt/USAID_renew.jpg
https://s22.postimg.org/8yttn8n6p/Untitled.png
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”]
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
https://s10.postimg.org/lg14ggvbt/USAID_renew.jpg
https://s22.postimg.org/8yttn8n6p/Untitled.png
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”]
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
Re: پاکستان اور امريکہ ميں ترقی کے لئے جاری شر
app ki di hoye aid ka bohat kam hissa zarorat mando ko milta hia…
Re: پاکستان اور امريکہ ميں ترقی کے لئے جاری شر
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
**
https://s12.postimg.org/bavy229f1/Michael_Froman.jpg
**
امریکہ کے تجارتی نمائندے سفیر مائیکل فرومن کی جانب سے
پاکستان کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ
امریکہ کے تجارتی نمائندے سفیر مائیکل فرومن نے امریکہ ۔ پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے ۱۸ اکتوبر کو اسلام آباد میں ایک وفد کی قیادت کی۔ ٹیفا کونسل کے اجلاس میں جس کی میزبانی وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کررہے تھے، پاکستانی مصنوعات کے لئے امریکہ میں مارکیٹ تک وسیع رسائی، لیبر اصلاحات میں تعاون، کاروباری سطح کے تعلقات اور حقوق املاک دانش سمیت تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاملات کا احاطہ کیا گیا۔
امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فرومن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو امریکہ بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط معاشی تعلق ہے جو ہزاروں افراد اور ان کے خاندانوں کی زندگی میں بہتری پر مبنی ہے۔ ہم نے کافی کامیابی حاصل ہے لیکن اب بھی بہت پیش رفت کی گنجائش باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تعلقات کے بہترین سال ہمارے سامنے ہیں اور ہم اپنے سامنے موجود بے شمار مواقع سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے سے متعلق جاری تعاون کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ فریقین نے کہا کہ امریکہ۔ پاکستان کلین انرجی پارٹنرشپ کے تحت پاکستان میں کلین انرجی ڈیولپمنٹ کے نجی شعبے کے لئے تقریباً آٹھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی فراہمی کے لئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور پانچ پاکستانی بینکوں کےدرمیان پندرہ سالہ اشتراک کا ستمبر میں اجراء اس ضمن میں ایک اہم مثال ہے ۔ امریکی حکام نے کہا کہ پاکستان پرائیویٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو (پی پی آئی آئی) اور تین انویسٹمنٹ فنڈز کے تحت پاکستان میں ابتدائی سرما یہ کاری اس سال کی جائے گی، پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں کم از کم ۱۵ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے نجی شعبے کے فنڈز کے ساتھ تینوں انویسٹمنٹ فنڈز نے یو ایس ایڈ کی فنڈنگ کے برابر حصہ ڈالا ہے۔ پی پی آئی آئی، توانائی کے نئے اقدام اور قرض تک رسائی کے لئے امریکہ۔پاکستان شراکت (چھ کروڑ ڈالر) کے تحت یو ایس ایڈ آئندہ برسوں کے دوران پاکستان میں تیس کروڑ ڈالر فنانسنگ تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔ سفیر فرومن نےعالمی بینک کے ڈوئنگ بزنس انڈیکس پر پاکستان کی رینکنگ کو بہتر بنانے کی پاکستانی حکمت عملی میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
سفیر فرومن نے ٹیفا کونسل میٹنگ ۲۰۱۴ کے تحت خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے اور وومن انٹرپنیورشپ کے یادداشتی مسودے پر مثبت تعاون کاذکر کیا۔ اسے جون میں ایک جامع منصوبے میں تحریر کیا گیا تھا جس میں امریکہ پاکستان وومن کونسل کی کوشش بھی شامل تھی۔
ٹیفا میٹنگ کے علاوہ سفیر فرومن نے پاکستانی آفیشلز کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ان ملاقا توں کے دوران سفیر فرومن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستانی حکومت اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں بہتری کے لیے پر عزم ہے۔
امریکہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑ ی منڈی اور پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا ایک بنیادی ذریعہ ہے۔ ۲۰۱۵ ء میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارت پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔
امریکہ پاکستان ٹیفا دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرما یہ کاری کے لیے گفت و شنید کے اصول اور سٹرا ٹیجک
ڈھانچہ فراہم کر تا ہے۔ ٹیفا کے متعلق مزید جاننے کے لیے وزٹ کریں
پاکستان اور امریکہ کے درمیان مظبوط معاشی شراکت سے متعلق حقائق نامہ درج ذیل لنک پر موجود ہے
۔
The United States and Pakistan - Strong and Enduring Economic Partnership
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”]
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
???](Facebook)
**[/RIGHT]
Re: پاکستان اور امريکہ ميں ترقی کے لئے جاری شر
Pakistan ki di hoye amreeki aid ka audit kistarah say hota hia..
app to aid de detay hiann… laikin appko kesya pata chalta hia kay appki di hoye aid sahi jagah lagi hia…?
Re: پاکستان اور امريکہ ميں ترقی کے لئے جاری شر
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکی سفارتخانہ کے جانب سے پاکستانی پولیس کیلئے ۲۳ ملین ڈالر کے حفاظتی سازوسامان کی فراہمی
امریکی سفارتخانہ کے بین الاقوامی شعبہ انسداد ِمنشیات و نفاذِ قانون نے روا ں سال جون سے ستمبر کے دوران پاکستان کے مختلف پولیس محکموں کو ۲۳ ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے جدید ترین اور کم وزن کاحامل حفاظتی سازوسامان فراہم کیا ہے ،جس میں ۳۰ہزار بلٹ پروف جیکٹس اور ستائیس ہزار سے زیادہ مضبوط ہیلمٹس شامل ہیں۔اِس حفاظتی سامان سے پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی اور جرائم کی بیخ کنی کے دوران اپنی حفاظت میں مددملے گی۔ ان پولیس محکموں میں چاروں صوبوں کی پولیس، فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا، فرنٹیئر کانسٹیبلری، فاٹا لیویز، نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس اور نیشنل پولیس اکیڈمی شامل ہیں۔ اس حفاظتی سازوسامان کے ساتھ ہی ۲۰۰۹ء سے اب تک فراہم کی جانے والی بلٹ پروف جیکٹس کی تعداد تریپن ہزار اور ہیلمٹس کی تعداد سنتالیس ہزار ہوگئی ہے۔
شعبہ انسداد ِمنشیات ونفاذِقانون کے ڈائریکٹر گریگوری شیفر نے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس ہرروز اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اور لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے قربانیاں پیش کرتی ہے۔ امریکہ اور پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پولیس پر انحصار کرتے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اور پاکستان میں استحکام اور عدل وانصاف کے نصب العین میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]
Re: پاکستان اور امريکہ ميں ترقی کے لئے جاری شر
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
نسٹ اور یوای ٹی پشاورسے ۳۱ پاکستانی انجینئرزایری زونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے تبادلہ پروگرام میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ
اسلا م آباد (۵ ِجنوری، ۲۰۱۸ء) __ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور پاکستانی حکام نے امریکہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور (یو ای ٹی پشاور) کے ۲۴ طالب علموں اور اساتذہ کو رخصت کیا ، جہاں وہ ایری زونا اسٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) میں ایک سمسٹر گزاریں گے۔امریکی مالی معاونت سے چلنے والے اس تبادلہ پروگرام کے تحت ، یہ طالب علم اور اساتذہ پاکستان کو درپیش توانائی کے شدید بحران کے حوالے سے تحقیق کریں گے۔
یہ انرجی انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کا پانچواں گروپ ہے جو کہ امریکہ میں یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے چلنے والے یو ایس پاکستان سنیٹرز فار ایڈوانس سٹڈیز اِن انرجی (یو ایس پی سی اے ایس۔ای) میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں۔ امریکہ میں اپنے چار ماہ قیام کے دوران یہ طلبہ اور فیکلٹی ممبران اے ایس یو کی تجربہ گاہوں میں امریکی پروفیسروں کی زیر نگرانی شمسی پینلز اور بیٹریوں کے حوالے سے عملی تحقیق کے دوران اپنے تجربات کریں گے اور مشاہدات اور نتائج کے تجزیے پر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ امریکہ میں بجلی کی پیداوار کے طریقہ کار کو جاننے کیلئے صنعتی مراکز کا دورہ بھی کرینگے۔
یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جیری بسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبادلہ پروگرام جو توانائی کے شعبے میں تحقیق پر مبنی ہے ،امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کی علامت ہے تاکہ مضبوط تعلیمی ادارے پروان چڑھائے جائیں ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اے ایس یو کے تجربہ کار پروفیسروں کی زیر نگرانی توانائی کے شعبے میں اپنی تحقیق مزید نکھاریں۔
پروگرام میں شرکت کیلئے جانے والے طلبہ نے بین الاقوامی محققین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر جوش و جذبے کااظہار کیا۔
اب تک نسٹ اور یو ای ٹی پشاور کے ۱۱۰ طالب علموں نے تبادلہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں اور وہ توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ایسے تبادلہ پروگرام، فیکلٹی ممبران کو موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی تدریسی صلاحیتوں کو نکھاریں اور کارپوریٹ سیکٹر اور تدریسی عملے کے درمیان کامیاب اشتراکِ کا ر کو مضبوط بنائیں جبکہ طلبہ اپنی تحقیق اور صنعتوں کے متعلق اپنے علم وآگہی پر توجہ مرکوز کریں۔
یو ایس پی سی اے ایس۔ای کا مقصد نصاب کی تیاری، تحقیق،نئی تجربہ گاہوں کا قیام اور تبادلہ پروگرام شامل ہیں۔ امید ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام نسٹ اور یو ای ٹی پشاور کا پاکستان کے دیرپاتوانائی کے بہترین تحقیقی مرکز بنیں گےاور یہ مستقبل میں توانائی کی اطلاقی تحقیق کے شعبے میں گریجویٹس کی نئی نسل تیار کریں گے۔ یہ پروگرام خواتین اور سہولیات سے محروم نوجوانوں کی ترقی کے نئے معیار مقرر کرے گا۔
تعلیمی تبادلہ کے پروگرام یو ایس ایڈ کے اس پانچ سالہ پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت امریکی حکومت نے یو ایس پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ سٹڈیز پروگرام کے لئے ۱۲۷ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کی توانائی، آبی،زرعی اور غذائی قلت کے حوالے سے مسائل کے جد ت پر مبنی قابل عمل حل تلاش کرنا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]
Re: پاکستان اور امريکہ ميں ترقی کے لئے جاری شر
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
**
https://s10.postimg.org/coj87sbgp/image.jpg
**
امریکی حکومت کی طرف سے ہائی ویز اور موٹروے پولیس کو ایمبولینسوں کی فراہمی
اسلام آباد ( ۱۹ ِجنوری ۲۰۱۸ ء)۔ پاکستان میں متعین امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے آج ایک تقریب میں امریکی حکومت کی طرف سے اٹھارہ کروڑروپے (سولہ لاکھ ڈالرز ) مالیت کی دس ۱یمبولینسیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس کے حوالے کیں ۔ یہ عطیہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس کی ملک میں شاہراہوں کومحفوظ بنانے کے مشن کی تکمیل میں امریکہ کی طرف سے دیرینہ اور ثمر آورکوششوں کی غمازی کرتا ہے ۔ وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انورچوہدری ، سیکریٹری مواصلات فرقان بہاد رخان اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر کلیم امام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
سفیر ڈیوڈ ہیل نے موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ۱۹۹۷ء سے لیکر اب تک موٹروے پولیس نے ایک ایماندار، پیشہ وراور عوامی خدمت کے حامل ادارے کے طور پر قومی سطح پر نیک نامی کمائی ہے۔ موٹروے پولیس کا فرض،تمام تر خطرات کے باوجود ، اعلیٰ پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے، انسانی جان کو بچانا اور ضرورت مندوں کی مدد کرناہے۔امریکی سفیر نے پولیس فورس میں خواتین اہلکاروں کی شمولیت کی بھی تعریف کی، جن کی نمائندگی قومی سطح پر کسی بھی ادارے میں عورتوں کی شمولیت کی شرح سے چار گُنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور سب کی شمولیت کو یقینی بنانے کی روایت کی عکاسی کرتی ہے۔
موٹروےپولیس کی جانب سے ان ایمبولینسوں کو کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پاکستان بھر میں مختلف اہم مقامات پر رکھا جائےگا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس کےچار افسران نے امریکی سفارتخانے کے عالمی ادارہ برائے انسداد منشیات اور نفاذ قانون (آئی این ایل) سے ماسٹر ٹرینرز کے طور پر ہنگامی طبی امداد دینے کی تربیت بھی حاصل کی ہے اور اب یہ ماسٹر ٹرینرز ، ادارے کے دیگر افسران کو یہی تربیت فراہم کریں گے جو کسی بھی سنگین حادثے کی صورت میں سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہیں ۔
امریکہ اور پاکستان، چالیس سال سے، پولیس کی صلاحیت اور عوام کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ِعمل ہیں ۔ اس تعاون میں پولیس افسران کو حفاظتی سازوسامان کی فراہمی، پولیس تربیتی مراکز اور دوسرے انفراسٹرکچر کی تعمیر، لگ بھگ اٹھارہ ہزار پولیس اہلکاروں کی تحقیقات، فارنزک، قائدانہ کردار اور پولیسنگ کے جدیدطور طریقوں کے بارے میں تربیت شامل ہے۔
بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ ، جس نے یہ ایمبولینسیں فراہم کی ہیں، ۹۰ سے زائد ممالک میں جرائم اور بدعنوانی کے خاتمے، منشیات کے دھندے کے سدباب، پولیس اداروں کی بہتری اور منصفانہ اور شفاف عدالتی نظام کی ترویج پر کام کررہاہے۔ آئی این ایل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کریں:
Bureau of International Narcotics and Law Enforcement Affairs (INL)
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]
Re: پاکستان اور امريکہ ميں ترقی کے لئے جاری شر
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
**
https://s10.postimg.org/4pzgffpmx/David_hale.jpg
**
سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں امریکی تعاون کا اعادہ
اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آج اسلام آبادمیں ایک میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پاکستان میں توانائی اور بجلی کے شعبے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے بجلی اویس احمد خان لغاری اور چین، جرمنی اور ترکی کے سفیروں نے بھی ‘پاک پاور: ترقی اور آگے کا لائحہ عمل’ کے موضوع پر اس سیمینار میں حصہ لیا۔
پینل مباحثے کے دوران ، سفیر ہیل نے زور دیا کہ امریکہ ۱۹۵۰ ءکی دہائی سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو فخر ہے کہ پچھلے ۷۰ برسوں میں اس نے توانائی کے شعبہ میں پاکستان کی اتنی مدد کی ہے کہ وہ اپنے ہر چھٹے شہری کو بجلی میسر کر سکے۔سفیر ہیل نے کہا کہ امریکہ پاکستانی حکام کے ساتھ پالیسی سازی میں اچھے نظم و نسق اور بہترین اقدامات کو شامل کرنے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو امریکی محکمہ توانائی کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں اور ماہرین اور جامع توانائی منصوبے تک رسائی فراہم کی ہے۔سفیر ہیل نےاس امید کا اظہار کیا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کے توانائی شعبے میں شمولیت اور مسابقت کے لئے شرکت کریں گی۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]
Re: پاکستان اور امريکہ ميں ترقی کے لئے جاری شر
Zulfi mian’s boss just got fired ! ![]()