تمہاری یاد کا موسم
جو ہر اک دکھ سے گہرا ہے
نجانے کتنی مدت سے ہمارے من میں ٹھہرا ہے
مگر تم نے نہیں جانا،مگر تم نے نہیں سوچا
تمہارے پیار کا موسم،جو ہر موسم سے پیارا تھا
جو میرے ان بے کراں لمحوں کا واحد اک سہارا تھا
مگر تم نے نہیں جانا،مگر تم نے نہیں سوچا
تمہارے بعد کا موسم
اک کالی گھات جیسا ہے
جو جیتی ہے نا ہاری ہے،اک ایسی مات جیسا ہے
مگر تم نے نہیں دیکھا مگر تم نے نہیں سوچا!!!
Re: تمہاری یاد کا موسم
beautiful sharing :k:
Re: تمہاری یاد کا موسم
Heart touching Poetry :k: