ايک اور امريکی منصوبہ

Re: ايک اور امريکی منصوبہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

پاکستان کی سیکورٹی مضبوط بنانے کے لیے سرحدی چوکیوں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح

جنرل ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں ڈی آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ بریگیڈیر محمد یو سف ماجوکا اورشعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون (انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز) کی ڈائر یکٹر کیٹی اسٹا نا نے سرحدی چو کیوں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ نے شعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکی سفارتخانہ کا انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز ایک عشرے سے زیادہ عرصہ سے ایف سی کے ساتھ کھڑا ہےاور پاکستان کی مغربی سرحد پر قانون نافذ کرنے والےاداروں اور عام شہریوں کےجانی نقصانات ، سرحد پاردراندازی ، اسمگلنگ اور منشیات ،اغواء برائے تاوان اور دیگرجرائم کو کم کرنے میں اعانت فراہم کر رہا ہے۔

یہ تقریب ۲۰۱۴ء میں شروع ہونے والے ایک کروڑ ڈالر لاگت کے تین سالہ منصوبے کے مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کی گئی جس میں پانچ کمپنی ہیڈ کوارٹرز ، تینتیس سرحدی چوکیوں کی تعمیر ، ۵۴حفاظتی چوکیوں کی تزئین و آرائش شامل تھی ۔ قبل ازیں ۵۵ لاکھ ڈالر کی لاگت سے ۵۴ سرحدی چوکیوں کی تعمیر جبکہ تیس تنصیبات کی تزئین و آرائش کی گئی۔

    تقریب میں انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ  افئیرز اسلام آباد کی سربراہ کیٹی سٹانا  نے پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحد پر  فر نٹیر کور  کی بطور اولین دفاعی لائن کردارکی تعریف کی اور اس کے ساتھ تعاون کو قابل فخر قرار دیا  ۔ کیٹی اسٹانا نے   خاص طور پر شعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون کے تعاون سے چترال ، مہمند اور باجوڑ ایجنسی   میں قائم سرحدی چوکیوں کا ذکر کیا جن سے  ۲۰۱۴ ء سے ۲۰۱۶ء کے دوران کئی حملوں میں انسداد منشیات اور سرحد پار در اندازی روکنے میں مصروف  عمل ایف سی اہلکاروں  کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے  میں مدد ملی۔ 

    شعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ  رواں سال انسداد منشیات اہلکاروں کے تحفظ اور  فاٹا   اور پاک افغا ن سرحد پر   ایف سی کی موجودگی بہتر بنانے کے لیے  بلٹ پروف جیکٹس ، ہیلمٹ اور بم ڈسپوزل سوٹ کی فراہمی سمیت سازو سامان کی شکل میں پچاس لاکھ ڈالر مہیا کرے گا۔  

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”]
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
Kinakailangan ang Pagtiyak sa Seguridad
https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]

Re: ايک اور امريکی منصوبہ

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکہ کی جانب سے پاکستان میں صحت کے بہتر نظام کیلئے مزید سرمایہ کاری

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک، وزارت قومی صحت کے سیکرٹری ایوب شیخ، ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اسد حفیظ اور شعبہ صحت حکومت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے حکومت امریکہ کی جانب سے پاکستانی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص بجٹ میں اعانت کیلئے نئے منصوبے شروع کرنے کی غرض سے تین لیٹرز آف کمٹمنٹ پر دستخط کئے۔

        یو ایس ایڈ اور وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے درمیان طے پانے والے پہلے لیٹر آف کمٹمنٹ  کا مقصد صوبے میں صحت وآبادی کے شعبے میں منصوبہ بندی اور اصلاح کو فروغ دینا، صحت سے متعلق سرکاری  شعبہ کی مالی استعداد بڑھانا،محفوظ زچگی کے شعبے  میں سرمایہ کاری اور صحت کے شعبہ میں افرادی قوت ، بالخصوص  ماہر دائیوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز، کو تیارکرناہے۔    

       یو ایس ایڈ اور وزارت صحت حکومت سندھ کے درمیان دستخط کئے جانے والے دوسرے لیٹر آف کمٹمنٹ  کا تعلق عوام کی صحت کے حوالے سے منصوبہ بندی میں معلومات فراہم کرنے کیلئے اعدادوشمارکے استعمال میں بہتری لانا ہے۔ امریکی اعانت سے اس  محکمے  کو صوبے بھر میں نگرانی  کی  صلاحیتوں  کو مؤثربنانے اور ڈائریکٹر جنرل صحت  سندھ  کے نگرانی اور جائزے کےشعبے  کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ 

       یوایس ایڈ اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی  کےمابین طے پانے والے تیسرے لیٹر آف کمٹمنٹ  کے ذریعے اساتذہ کی ترقی ، مطلوبہ تحقیق، سابق طالب علموں کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے اور فاصلاتی تعلیم کے پروگرام وضع کرنے میں مدد ملے گی۔ 

       مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے پاکستان کے شعبہ صحت کے حوالے سے امریکہ کے دیر پا عزم کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت سمجھتی ہے کہ پاکستانی عوام پر سرمایہ کاری  کرنااور ہر سطح پر ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے حکومت پاکستان کی استعداد کو بہتر بنانا انسانی زندگیوں کو  بچانے اور صحت کے حوالے سے بہتر نتائج  حصول کے دو لازمی اجزاء ہیں۔

       وزارت قومی صحت کے سیکرٹری ایوب شیخ نے صحت کے شعبے میں حکومتوں کی سطح پر نئے پروگرام شروع کرنے اور تزویراتی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے پر، جس سے قومی صحت پالیسی، خدمات، مالیات اور نگرانی میں بہتری آئے گی ، امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

فوٹو دیکھنے کیلئے درجہ ذیل پیج ملاحظہ کیجئے۔

(https://flic.kr/s/aHskJKTxUT).

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Kinakailangan ang Pagtiyak sa Seguridad

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]

Re: ايک اور امريکی منصوبہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس اور پاکستان نیشنل پولیس بیورو کیلئے
نفاذ قانون سے متعلق سازو سامان اور گاڑیوں کا عطیہ

        پاکستان پولیس کے اعلیٰ حکام نے  اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نفاذ قانون اور انسداد دہشت گردی سے متعلق آلات وصول کئے۔دئیے گئے سازو سامان میں گاڑیاں، مواصلات کے آلات، یونیفارم اور کرائس ریسپانس ٹیم کا سازوسامان شامل ہے جس کی کل مالیت ایک ملین ڈالر سے زائد ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اشرف زبیر صدیقی تھے جب کہ امریکی سفارتخانہ کی نمائندگی ڈپٹی ریجنل سیکیورٹی آفیسر راب میئر نے کی۔

        یہ عطیات امریکی وزارت خارجہ کے انسداد دہشت گردی معاونت (اے ٹی اے) پروگرام کے زیر اہتمام  فراہم کئے گئے۔اے ٹی اے  پروگرام کے تحت دنیا بھر میں قانون نافذ کرنے والے افراد کو تربیت اور سازو سامان فراہم کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت۲۰۰۳ سے وفاقی اور صوبائی سطح پر پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں  کو انسداد دہشت گردی کی صلاحیتیں نکھارنےاورپاکستان بھر سے تین ہزار سے زائد افسران کی تربیت فراہم کرنے  کے علاوہ   اس پروگرام کے آغاز سے اب تک لگ بھگ تین اعشاریہ تین ملین ڈالر کا سازو سامان مہیا کیا جا چکا ہے۔

اس تقریب سے متعلق تصویریں آپ مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

(https://flic.kr/s/aHskJKTxUT).

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Kinakailangan ang Pagtiyak sa Seguridad

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]

Re: ايک اور امريکی منصوبہ

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی تعاون سے تعمیرکردہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی نئی عمارت کا افتتاح

امریکی سفارتخانے کے شعبہ انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز (آئی این ایل) کے ڈپٹی ڈائر یکٹر مائیک مک کیون نے آئی این ایل کے تعاون سے مکمل ہونیوالے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپنہ تھانہ کمپاؤنڈ کی عمارت کے افتتاح کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں کیا گیا۔ اس موقع پر آئی این ایل کے جانب سے سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لئے وردیاں اور زرہ بکتر بھی فراہم کی گئیں۔

              دو اعشاریہ چھ ملین ڈالر سے زائد لاگت سے تعمیرشدہ  سپنہ تھانہ کمپاؤنڈ میں۹۰۰ ایف سی اہلکاروں  کے لیے دفاتر، رہائشی عمارت، بیرکس، میس ہالز، سنتری پوسٹس، اور چوکیوں کی تعمیر شامل ہے  ۔ تقریب کے دوران  آئی این ایل کے تعاون سے حال میں ایف سی کو مہیا کی گئی تین ملین ڈالر مالیت کی پندرہ سو حفاظتی جیکٹس اور ہیلمٹ، تیس ہزار وردیاں، پندرہ سو جوتے اور پندرہ ہزاربیلٹس کو بھی سراہا گیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر مائیک مک کیون نے حکومتی عملداری  اور سیکورٹی کی فراہمی میں اضافے کے لیے ایف سی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہ سپنہ تھانے کی نو تعمیر شدہ عمارت کوہاٹ، پشاور اور خیبر ایجنسی  کے  سنگم پر واقع ہے اور یہ آئی این ایل کے تعاون سے دسمبر ۲۰۱۵ء اور مارچ ۲۰۱۶ء میں ایک اعشاریہ نو اور ایک اعشاریہ سات ملین امریکی ڈالر لاگت سے  تعمیر ایف سی اور لیوی کمپاؤنڈ  کے ساتھ واقع ہے۔

کمانڈنٹ لیاقت علی خان نے اپنے خطاب میں امریکی حکومت اور آئی این یل کی اعانت اور موثر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایف سی اور آئی این ایل کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

    ۲۰۱۷ء میں اب تک مہیا کی گئی تین ملین امریکی ڈالر کی اعانت کے علاوہ رواں برس امریکی سفارتخانے کا شعبہ آئی این ایل فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں  کی حفاظت  اور فاٹا میں آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اعشاریہ پچتھر ملین امریکی ڈالر قیمت کے آرمرڈ پرسنل کیر ئیر بھی مہیا کر یگا۔

     آئی این ایل  نوّے سے زائد مما لک میں جرائم، کرپشن، منشیات سے منسلک جرائم کے خاتمے، پولیس کے اداروں کی بہتری،  اور ایک شفاف اور جوابدہ نظام کے لیے قوانین اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے اعانت فراہم کرتا ہے۔

آئی این ایل سے متعلق مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجئے:

Bureau of International Narcotics and Law Enforcement Affairs (INL)

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Kinakailangan ang Pagtiyak sa Seguridad

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]

Re: ايک اور امريکی منصوبہ

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکہ کی جانب سے پاک فوج کو دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلانیوالے جدید آلات کی فراہمی

امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان نے پاکستان فوج کو دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنیوالے پچاس جدید ترین آلات" فیڈو ایکس ۳" فراہم کیے ہیں۔" فیڈو ایکس ۳ " ایک جدید ترین دستی آلہ ہے جس کی مدد سے پاکستانی فوجی دس سکینڈ سے بھی کم وقت میں کسی بھی چیز میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا پتہ چلاسکیں گے۔ یہ جدید آلات ، پاکستان فوج کو پہلے سے مہیا کیے گئے آلات کے ساتھ استعمال کئے جائیں گے ،جو ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے ذریعے قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد دے رہےہیں۔

          امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل کینتھ ایکمن نے دہشتگری کے خاتمے ، بالخصوص  پاک۔افغان سرحدی علاقوں میں امریکہ اور پاک فوج میں اشتراک ِ کار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی دھماکہ خیز مواد کو غلط ہاتھوں سے دُور رکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ امریکی حکومت نے پاکستانی فوج کو بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی کے حامل یہ آلات فراہم کیے ہیں ۔ بم کو روکنے کا ایک بنیادی راستہ یہ ہے کہ بم بنانے والے شخص  یا حملہ آور کو بم نصب کرنے سے قبل ہی  پکڑلیا جائے۔  یہ آلات عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان فوج کی جانب سےاستعمال کئےجانے والے پہلے سے موجود نظام   میں مزید بہتری لائیں گے۔ 

          فیڈو  آلات کی فراہمی  امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی فوج کو مہیا کی جانے والی ایک سو اٹھائیس ملین امریکی ڈالر کی اعانت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصدغیر قانونی دھماکہ خیز مواد کا تدارک  ہے۔ دھماکہ خیز مواد کے خلاف پاکستان امریکہ پارٹنر شپ پروگرام  میں ان آلات کے علاوہ  بکتر بندگاڑیاں، بم ڈسپوزل روبوٹس، تربیت اور دھماکہ خیز مواد کے نمونو ں کے تفصیلی تجزئیے کے لیے ایک تجربہ گاہ کاقیام بھی شامل ہے۔

          فرائض کی انجام دہی کے دوران  پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے پیش کی جانیوالی قربانیوں کے اعتراف میں  پاکستان اور امریکہ  اعضاء  سے محروم  ہونے والے افراد کی معاونت  کےپروگرام میں بھی شراکت دار ہیں ۔ اس شراکت  کے نتیجے میں  جدید طبی سازوسامان اور تربیت کی فراہمی سےپاک فوج کےمیڈیکل ٹیکنیثنز مصنوعی اعضاء کی تیار ی کے ذریعے  معذور ہونے والےافراد کی زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔  

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Kinakailangan ang Pagtiyak sa Seguridad

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]

Re: ايک اور امريکی منصوبہ

[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

**

https://s11.postimg.org/y1jam2glf/USAID_Mangoes.jpg

**

یوایس ایڈ کی جانب سے آم کے پاکستانی برآمدکنندگان کو عالمی مسابقت کیلئے اعانت

یوایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جیری بسن اور چیئرمین پاکستان زرعی ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) ڈاکٹر یوسف ظفر نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) میں ۲۴ جولائی کو منعقدہ “مینگو گالا” کے موقع پر ۱۳ کاشتکاروں کو آم کی درجہ بندی کرنے کے لیے ساڑھے سات لاکھ ڈالر مالیت کے مینگو گریڈرزحاصل کرنے کی راہ ہموار کی جس سے پاکستان میں آم کی پیداوار اور برآمد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

        نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری نے بھی آم کے پاکستانی  شعبے کے بارے میں مزید جاننے کیلئے اسلا م آباد  کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہ اس تقریب میں شرکت کی ۔

       "مینگو گالا"  کا انعقاد آم کے پاکستانی  شعبے کے حوالے سے امریکہ کی وابستگی کی غمازی کرتا ہے۔ یہ تقریب سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے متعلقہ فریقوں کو قریب لانے میں معاون ثابت ہو ا تاکہ آم کی برآمد کے حوالے سے رجحانات اور نئے مواقع پر بات چیت کی جاسکے۔ صف اول کے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان نے پاکستان میں پیدا ہونے والے آموں کی متعدد اقسام کی نمائش کی۔ 

       یوایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جیری بسن نے کہا کہ حکومت ِامریکہ یوایس ایڈ کی وساطت سےبین الاقوامی معیار  اور برآمدی ضوابط کی تعمیل  کو یقینی بناتے ہوئے آم کے پاکستانی کاشتکاروں کی نئی منڈیوں تک رسائی   کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم  بین الاقوامی  منڈیوں میں پاکستانی آم کو زیادہ سے زیادہ  مسابقت کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔ 

                انھوں نے مزید کہا کہ ہم پُر اعتماد ہیں کہ ہماری شراکت داری سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، جدید ٹیکنالوجی اور منڈیوں  میں مواقع کے ذریعے  آم کی برآمد بڑھے گی ، جس سے پاکستانی کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کی آمدن میں  اضافہ ہوگا۔ 
    چیئرمین پاکستان زرعی ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) ڈاکٹر یوسف ظفر نےبھی پاکستان کی زرعی صنعت کے اس شعبےکیلئےامریکہ کی جانب سےفراخدلانہ اعانت فراہم کرنے کو سراہا۔ 

     یوایس ایڈ نے عالمی اور قومی منڈیوں میں تجارتی پیمانے پر  پاکستان کی زراعت اور لائیواسٹاک  کے شعبوں کی چاراشیاء گوشت، قیمتی اور بے موسمی سبزیوں، آموں اور سنگترے کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھانے کی غرض سے ۲۰۱۵ء میں یوایس –پاکستان پارٹنرشپ فار ایگریکلچرل مارکیٹ ڈیویلپمنٹ کا آغاز کیا۔ یہ شراکت داری ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے عمل انگیز کا کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان  کی  زرعی اجناس کے کا شتکاروں، انھیں مصنوعات کی شکل دینے والوں، برآمدکنندگان اور صارفین  کے درمیان تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔

    یوایس ایڈ نے  گرانٹ  کے حوالے سےاس منصوبے کے تحت جاری پروگرام کےذریعے۱۳جدیداور خودکار مینگو گریڈر فراہم کئے ہیں۔یہ گریڈر اِمسال پہلی بار برآمد کی غرض سے آموں کی درجہ بندی کرنے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔

     یوایس ایڈ نے ۲۰۰۹ء سے لے کر اب تک آم کے کاشتکاروں کو اس پھل کو پراسیس کرنے اور برآمدی پیمانے پر پورا اترنے کیلئے اعانت فراہم کی ہے۔ان ابتدائی کوششوں کو مزیدآگے بڑھاتے ہوئے یو ایس ایڈ آم کی برآمد کو توسیع دینے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ یوایس ایڈ پاکستانی حکومت اور نجی شعبے  سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کے ساتھ مل کر آم کی فروخت  بڑھانے کیلئے بھی کام کررہی ہے۔ 

پاکستان میں یوایس ایڈ کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

www.usaid.gov/pakistan/economic-growth-agriculture.

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

Security Check Required

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

**[/RIGHT]