[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
**
http://s30.postimg.org/kq8fv7tu9/10685482_784854458241381_2755520257205747823_n.jpg
**
امریکہ کی جانب سے پاکستان کی پولیس، انسداد منشیات اور قانون کی حکمرانی
کے لئے 41 ملین ڈالر سے زائد رقم کی فراہمی
اسلام آباد (۲۶ ستمبر، ۲۰۱۴ء)___ امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن اور پاکستان کے اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری محمد سلیم سیٹھی نے آج باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت امریکی محکمہ خارجہ کا انسداد منشیات اور نفاذ قانون کے امور کا بین الاقومی بیورو حکومت پاکستان کو قانون کے نفاذ کی صلاحیت بڑھانے، منشیات کے انسداد اورفوجداری عدالتی نظام میں اصلاحات کے لئےچار کروڑ ۱۸ لاکھ فراہم کرے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ آج کے دن کو امریکہ اور پاکستان کے درمیان طویل شراکت میں سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر قانونی منشیات کی نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے کی گئی پیش رفت اور پوست کی پیداوار کےقلع قمع کے لئے پاکستان کی ۳۲ سالہ جدوجہد کو سراہتے ہیں۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے خاص طورپر ذکر کیا کہ امریکہ نے اس طرح کے پہلے باہمی تعاون کے معاہدے پر ۱۹۸۲ء میں دستخط کئے تھے اور آج اس معاہدے پر دستخط سے غیر قانونی منشیات کی پیداوار اور نقل و حرکت روکنے کے پاکستان کے اقدامات میں تعاون کے امریکی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان بھر میں ایسے پروگرام جاری رکھے جاسکیں گے، جن سے تربیت، فراہمی آلات اور بنیادی ڈھانچہ کے ذریعے صوبائی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کام کرنے کی صلاحیت اور اُن کی رسائی میں بہتری آئے گی۔ اس سے غیر قانونی منشیات کے انسداد، منشیات کی نقل و حرکت میں ملوث مجرموں کی گرفتاری اور سزاؤں، متبادل فصل کے لئے فنڈ کی فراہمی اور پوست کے کاشتکاروں کے لئے زرعی تربیتی پروگراموں اور خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائی علاقوں (فاٹا) میں کھیتوں کے لئے آبپاشی اور پن بجلی کے چھوٹے پیمانے پر انتظام کی فراہمی میں پاکستان کو مدد ملے گی۔ اس سے صوبائی اور وفاقی استغاثہ کو موثر انداز میں مقدمات چلانے اور جیل کے جدید نظم و نسق میں حکام کی تربیت کی بدولت بالآخر قانونی کی حکمرانی کو فروغ ملے گا
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
**
http://s27.postimg.org/qjv66cocj/10676125_784041808322646_3790217142882435027_n.jpg
[/RIGHT]