ہیبت اب تک طاری ہے کیا


**ہیبت اب تک طاری ہے کیا
موت تماشہ جاری ہے کیا

مَن سُلگا سا کیوں رہتا ہے
خاک میں بھی چنگاری ہے کیا

دُنیا میں اب دل نئیں لگتا
چلنے کی تیاری ہے کیا

سُنتا ہُوں میں سُدھر گیا ہُوں
افواہ یہ اخباری ہے کیا

کہتے ہو خُوشحال ہُوئے سب
پھر یہ مارا ماری ہے کیا

ہارا تو کرتے ہیں لیڈر
قوم کبھی بھی ہاری ہے کیا

باتوں سے چھلنی کر ڈالے
اُس کے مُنہ میں آری ہے کیا

دار پہ جس نے سر نہ رکھا
اُس کی بھی سرداری ہے کیا

ڈس لیتا ہے موقعہ پا کر
انساں اِچھا دھاری ہے کیا

کیوں اتنے بے بس دِکھتے ہو
کام کوئی سرکاری ہے کیا

لگتی ہے یُوں چھُوت ہو جیسے
رشوت بھی بیماری ہے کیا

راج دُلاری ہے جو میری
میری راج دُلاری ہے کیا!

ساتھ صبا کا چھوڑ گئے تُم
یہ بھی کوئی یاری ہے کیا**

**
**

Re: ہیبت اب تک طاری ہے کیا

pehli line paRh kar hi Altaf Bhai yaad aagae

Re: ہیبت اب تک طاری ہے کیا

:hehe:…or Last line PaRh kr kon Yaad aaya…?:5:

Re: ہیبت اب تک طاری ہے کیا

truck wale..

driver se yaari na karna, inki apni majboori hai
ye bewafa nahin hote, inka jana zaroori hai

Re: ہیبت اب تک طاری ہے کیا

:omg:…:k: