اگر آپ کے بچے مٹی کھاتے ہیں تو … انہیں تھوڑی سیمنٹ بھی کھلادیں تاکہ بنیاد پکی ہوجائے *
اگر آپ اپنے غصے کو ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں تو … ایک گلاس ٹھنڈا پانی لیں اور جو بھی سامنے آئے اس پر وہ پانی ڈال دیں … وہ بندہ گرم ہو جائے گا … اور آپ کو ٹھنڈا کردے گا *
اگر آپ کے ہاتھ میں درد ہے تو ایک مضبوط ہتھوڑی لیں اور زور سے اپنے پاؤں پر ماریں … یقین کیجئیے آپ ہاتھ کا درد بھول جائیں گے *
اگر آپ کے دانت میں کیڑا لگ جائے تو … ایک دو ہفتے کچھ مت کھائیں کیڑا اندر ہی بھوکا مر جائے گا *
اگر آپ کو نیند نہیں آتی یا رات کو بار بار آنکھ کھل جاتی ہو تو … آنکھوں میں ایک ڈراپ ایلفی ڈال لیں . آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی اور صبح آنکھ بھی نہیں کھلے گی *
اگر آپ کو رات دیر تک جاگنے کی عادت ہے تو … چوکیداری کرلیں .. چار پیسے ہی مل جائیں گے *
اگر آپ کے بال گرتے ہیں تو … ٹنڈ کروالیں .. نہ رہیں گے بال نہ رہے گی پریشانی *
