شکر کر تیرا محبّت میں گیا کچھ بھی نہیں

**

**
**شکر کر تیرا محبّت میں گیا کچھ بھی نہیں
ورنہ یاں ایسے بھی ہیں جن کا بچا کچھ بھی نہیں

سوچتا ہوں جانے کیا اس خواب کی تعبیر ہے
آگ تھی چاروں طرف جلا کچھ بھی نہیں

کر دیا اس کو ودیعت خامشی نے یہ ہنر
بات کہ جاتا ہے ساری بولتا کچھ بھی نہیں

وہ تو اپنے دیکھنے سے اہمیت اس کی بنی
ورنہ دیکھا جائے تو یہ آئینہ کچھ بھی نہیں

بات نکلی تو لبوں پر کتنے شکوے آگئے
میں تو سمجھتا تھا مجھے اس سے گلہ کچھ بھی نہیں

ایک ہی خوبی ظالم میں وہی خامی بھی ہے
دل کی فورا ً مانتا ہے سوچتا کچھ بھی نہیں

میں نے دل پر لے لئے تیمور کمبختی میری
ورنہ اس کا مسکرانا واقعہ کچھ بھی نہیں**

Re: شکر کر تیرا محبّت میں گیا کچھ بھی نہیں

main ne parha sara aur samjha kuch bhi nahin

Re: شکر کر تیرا محبّت میں گیا کچھ بھی نہیں

acha jee :hmmm:

Re: شکر کر تیرا محبّت میں گیا کچھ بھی نہیں

**
میں نے دل پر لے لئے تیمور کمبختی میری
ورنہ اس کا مسکرانا واقعہ کچھ بھی نہیں

Tamiur Lane shayar bhi tha.. boht hi bura shayar tha :hehe:
**

Re: شکر کر تیرا محبّت میں گیا کچھ بھی نہیں

Mohabbat mein Bura`e kysi…?:hmmm:

Re: شکر کر تیرا محبّت میں گیا کچھ بھی نہیں

apka dhean kahan tha

Re: شکر کر تیرا محبّت میں گیا کچھ بھی نہیں

mera dheyan us aag ki taraf thi jo charon taraf lagi hoe thi