پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&#158

[RIGHT]
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضاحت

ریکارڈ کی وضاحت کیلئے

    اسلام آباد (۱۲ مئی ۲۰۱۴ء)___حال ہی میں  امریکہ کی جانب سے پاکستانی میڈیا کے اداروں کے لئے رقم کی فراہمی کے حوالے سے متعدد  خلاف حقیقت  اور گمراہ کن بیانات   ذرائع ابلاغ میں شائع اور نشر کیے گئے ۔ امریکی سفارتخانہ   میڈیا کے اداروں سمیت بہت سی پاکستانی تنظیموں کی پیشہ ورانہ ترقی اور ان کی استعداد کار بڑھانے  کیلئے انھیں فنڈز اور تعاون فراہم کرتا ہے۔

    امریکہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی متحرک، پیشہ ور اور آزاد میڈیا کی پر زور حمایت کرتا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سےوسیع پیمانے پر فراہم کی جانے والی امداد  سے اخبارات، ٹیلیویژن اور ریڈیو سمیت  پاکستانی ذرائع ابلاغ کے متعدد شعبوں کواعانت ملتی ہے۔ مثال کے طور پر امریکہ پرانے  ریکارڈ کے انتظام وانصرام کی صلاحیتوں کو فروغ دینے، صحافیوں کو تبادلہ پروگراموں کے ذریعے امریکہ میں اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کے مواقع فراہم کرنے  اور صحافیوں، مدیروں اور پروڈیوسروں کیلئے تعلیم اور تربیت کے مواقع مہیا کرنے کیلئے فنڈ دیتا ہے۔

    یہ پروگرام محض کسی ایک میڈیا گروپ کیلئے ہی نہیں ہیں بلکہ ان سے تمام صحافی برادری کو اعانت فراہم کی جاتی ہے جس پاکستان اور دیگر مقامات پر رونما ہونے والے واقعات کی متوازن رپورٹنگ اور درست پیغام رسانی کیلئے صحافیوں کی کوششوں میں مدد ملتی ہے۔ اس امر سے متضاد آراء حقیقت کے برعکس ہیں اور ان کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu[/RIGHT]

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

بجا فرمایا حضور !
ہمارا ہر ادارہ ، ہر جماعت آپکے زیر سایہ ہے ، آپکی نوازشوں سے سب کے سر جھکے ہیں ، آپکے ڈالروں کی خاطر ہم سب آپکے جانثار خادم ہیں ، بریگیڈیر ایوب خان اور لیاقت کے دورہ امریکہ کے بعد سے سب آپ کی طرف ہی دیکھتے ہیں ، ہمیں یاد ہے جماعت اسلامی کے لئے آپ کی امداد کے پچاس سال ، ان پر دوبارہ مہربانی فرمائیں ، ہمارے خان صاحب کو بھی آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے ، مگر ذرا قتل و غارت سے پرھیز رکھا کریں ، لیاقت ، بھٹو اور ضیاء منحوس ، سبکی موت کے ساتھ آپ کا نام بھی جڑتا ہے ، یہ آپکے مہذب نام کے ساتھ مناسب نہیں ، ہم سب آپ کے احکام پر عمل کیلئے تیار ہیں ، جو جلتے ہیں وہ خلاف باتیں
کرتیں ہیں ، برا مت مانئے گا ، ذرا میرے فیملی ویزوں کا

خیال رکھئے گا

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

Fawad pai, we appreciate your efforts to halal your $$, but can you make the font a little more readable? Or give us a $$ grant out of yr pocket so we can get few eye drops to calm our hurting eyes after reading yr posts. Just saying..

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

[RIGHT]**

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

جو راۓ دہندگان اس بات پر بضد ہيں کہ پاکستانی حکومتوں ميں فيصلہ ساز عناصر اور عسکری قيادت محض امريکی حکومت کے اشاروں پر انحصار کرتی ہے، وہ اس حقيقت کو نظرانداز کر رہے ہيں

کہ نيٹو کی آمدورفت سے متعلقہ راستوں پر سات ماہ سے زيادہ عرصے تک بندشيں لگائ گئ تھيں اور امريکی حکومت کی اعلی ترين قيادت کی جانب سے تواتر کے ساتھ ملاقاتوں سميت انتھک
سفارتی کاوشوں کے باوجود ہم اپنی مبينہ “کٹھ پتليوں” کو منانے ميں ناکام رہے تھے جس کی پاداش ميں ہميں کئ ملين ڈالرز کا نقصان بھی ہوا تھا اور پڑوسی افغانستان ميں ہماری کاوشوں کو بھی
زک پہنچی تھی۔

اور جو بدستور اس ناقابل فہم سوچ کی تشہير کرتے رہتے ہيں کہ پاکستان ميں قيادت بغير کسی پس وپيش کے ہماری ہر بات مان ليتی ہے انھيں چاہیے کہ واقعات کے اس تسلسل کا بغور جائزہ ليں جو

کيری لوگر بل کے وقت پيش آۓ تھے جب کئ ہفتوں تک دونوں ممالک کے مابين سفارتی تعلقات جمود کا شکار رہے تھے تاوقتيکہ پاکستان ميں تمام فريقين کے خدشات اور تحفظات دور نہيں کر ديے
گۓ۔

جہاں تک ان بے بنياد الزامات کا تعلق ہے کہ کسی بھی شخصيت سے قطع نظر پاکستان کی عسکری قيادت ہماری ہدايات پر عمل کرتی ہے تو اس ضمن ميں آپ کو سال 2007 ميں ہونے سوات

معاہدے کا حوالہ دينا چاہوں گا جب ہماری واضح کردہ پاليسی اور عوامی سطح پر پيش کردہ تحفظات کے باوجود پاکستان کی سول اور عسکری قيادت نے جانی مانی دہشت گرد تنظيموں کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کا فيصلہ کيا تھا۔

چاہے وہ وزيرستان ميں فوجی آپريشن کے وقت کا تعين يا اس کے دائرہ کار کا معاملہ ہو، حقانی نيٹ ورکس کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہوں، حافظ سعيد کا ايشو ہو يا دہشت گردوں کے محفوظ

ٹھکانے، کسی بھی غير جانب دار سوچ کے حامل شخص کے ليے يہ واضح ہونا چاہيے کہ دونوں ممالک کے مابين مضبوط اور ديرپا اسٹريجک تعلقات کے باوجود ہمارے تعلقات کی نوعيت کو “آقا اور غلام” سے ہرگز تعبير نہيں کيا جا سکتا ہے۔

بلکہ حقائق تو اس سے کوسوں دور ہيں۔

ايسے بہت سے مواقعے آۓ ہيں جب دونوں شراکت داروں ميں کسی مخصوص ايشو کے حوالے سے يا تو عدم اتفاق پايا گيا ہے يا مختلف نقطہ نظر پيش کيا گيا ہے۔ ايک باہم سفارتی تعلق ميں دونوں

مساوی شراکت دار کسی ايسے حل کی کوشش کرتے ہيں جو تمام فريقين کے ليے فائدہ مند ہے۔ يہ عمل نا تو نقصان دہ ہے اور نا ہی ايسا کہ جس کی کوئ نظير نہيں ملتی۔
کئ مواقعوں پر باہم گفت وشنيد اور دونوں حکومتوں کے اہلکاروں کے مابين تعميری بات چيت کے ادوار کے نتيجے ميں ايسے معاملات طے پاۓ ہيں جو دونوں ممالک کے ليے پائيدار اسٹريجک مفادات کا سبب بنے ہيں۔

ليکن ان سفارتی کاوشوں، ملاقاتوں اور بات چيت کے عمل کو کسی بھی فريق کے ليے کبھی بھی “ڈکٹيشن” يا “ہتھيار ڈالنے” سے تعبير نہيں کيا جا سکتا ہے۔

ہم نے ہميشہ واضح طور پر اس بات پر زور ديا ہے کہ پاکستان اور امريکہ اسٹريجک اتحادی ہيں جو ايک مشترکہ دشمن کے خلاف نبردآزما ہيں۔ پاکستان کی سول اور عسکری قيادت کے ساتھ ہمارے

تعلقات کا مقصد بات چيت کے ذريعے دونوں ممالک کے درميان عدم اعتماد کو کم کرنے اور فاصلے دور کرنے کے ليے سفارتی ذرائع کا حصول ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

**[/RIGHT]

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

^ Fawad bhai, Paklinks ko kitni funding dain gey?

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

Meray Vison ka kia ho ga ?

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

Thora aur Fawad paai ki lallu chappu karen, hopefully i'll see you soon at JFK ;)

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

Fawad Sahib nay to pehlay hi meri baton , khushamdon ka ulta Jawab dia hay
An parh aadmi hoon , dhang say khushamid karna naheen aati
Aap he meri safarish kar dain
Mujhay goron kay kutay nehlanay hain

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

lol. Kuttay nehlane ka to aap Fawad bhai jan se hi poochen par plz unhen naraz mat karen. Bus wo jo bhi kahen aage se Yes sir kehte rahen, isi men hamari bachat hai :chai:

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

Buri bat hay , Fawad sahib ko is bat ka kia pata

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

bhai, bara kamal ka translator hai fawad pai ke paas... itni garhi urdu to abu-ul-kalam azaad ko bhi nahin aati ho gi

Re: پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضا&

Yeh kia kia ?
Phir drone
Ab Khan Sahib phir ?

US drone strike in Khyber kills three suspected militants