اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

اَدائیں حشر جگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
خیال حرف نہ پائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

قدم ، اِرم میں دَھرے ، خوش قدم تو حور و غلام
چراغ گھی کے جلائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

غزال قسمیں ستاروں کی دے کے عرض کریں
حُضور! چل کے دِکھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

چمن کو جائے تو دَس لاکھ نرگسی غنچے
زَمیں پہ پلکیں بچھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

حسین پریاں چلیں ساتھ کر کے ’’سترہ‘‘ سنگھار
اُسے نظر سے بچائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

یہ شوخ تتلیاں ، بارِش میں اُس کو دیکھیں تو
اُکھاڑ پھینکیں قبائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

وُہ پنکھڑی پہ اَگر چلتے چلتے تھک جائے
تو پریاں پیر دَبائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

وُہ چاند عید کا اُترے جو دِل کے آنگن میں
ہم عید روز منائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

زَمیں پہ خِرمنِ جاں رَکھ کے ہوشمند کہیں
بس آپ بجلی گرائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

جنہوں نے سائے کا سایہ بھی خواب میں دیکھا
وُہ گھر کبھی نہ بسائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

اُداس غنچوں نے جاں کی اَمان پا کے کہا
یہ لب سے تتلی اُڑائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

حلال ہوتی ہے ’’پہلی نظر‘‘ تو حشر تلک
حرام ہو جو ہٹائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

جو کام سوچ رہے ہیں جناب دِل میں اَبھی
وُہ کام بھول ہی جائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

چرا کے عکس ، حنا رَنگ ہاتھ کا قارُون
خزانے ڈُھونڈنے جائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

چنے گلاب تو لگتا ہے پھول مل جل کر
مہکتی فوج بنائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

غزال نقشِ قدم چوم چوم کر پوچھیں
کہاں سے سیکھی اَدائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

سرہانے میر کے ٹُک فاتحہ کو گر وُہ جھکے
تو میر جاگ ہی جائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

حسین تتلیاں پھولوں کو طعنے دینے لگیں
کہا تھا ایسی قبائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

اَگر لفافے پہ لکھ دیں ، ’’ملے یہ ملکہ کو‘‘
تو خط اُسی کو تھمائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

عقیق ، لولو و مرجان ، ہیرے ، لعلِ یمن
اُسی میں سب نظر آئیں ، وُہ اتنا دلکش ہے

گلاب ، موتیا ، چنبیلی ، یاسمین ، کنول
اُسے اَدا سے لُبھائیں ، وُہ اتنا دلکش ہے

مگن تھے مینہ کی دُعا میں سبھی کہ وُہ گزرا
بدل دیں سب کی دُعائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

شراب اور ایسی کہ جو ’’دیکھے‘‘ حشر تک مدہوش
نگاہ رِند جھکائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

نُجومی دیر تلک بے بسی سے دیکھیں ہاتھ
پھر اُس کو ہاتھ دِکھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

بدل کے ننھے فرشتے کا بھیس جن بولا
مجھے بھی گود اُٹھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

بہانے جھاڑُو کے پلکوں سے چار سو پریاں
قدم کی خاک چرائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

وُہ چُومے خشک لبوں سے جو شبنمِ گُل کو
تو پھول پیاس بجھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے بھیگے لب اُس کے
ہَوا میں شہد ملائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

مکین چاند کے بیعت کو جب بلاتے ہیں
دَھنک کی پالکی لائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

جفا پہ اُس کی فدا کر دُوں سوچے سمجھے بغیر
ہزاروں ، لاکھوں وَفائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

ستارے توڑ کے لانے کی کیا ضرورت ہے
ستارے دوڑ کے آئیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

وُہ جتنا جسم تھا ، اُتنا غزل میں ڈھال لیا
طلسم کیسے دِکھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

غلام بھیجتا ، سر آنکھوں پر بٹھا لیتے
اُسے کہاں پہ بٹھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

تمام آئینے حیرت میں غرق سوچتے ہیں
اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

زَبان وَصف سے عاجز ، حُروف مفلس تر
قلم گھسیٹ نہ پائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

طلسمِ حُسن ہے موجود لفظوں سے اَفضل
لغت جدید بنائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

قسم ہے قیس تجھے توڑ دے یہیں پہ قلم
رَفیق مر ہی نہ جائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

Re: اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

itni lambiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiii

Re: اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

قدم ، اِرم میں دَھرے ، خوش قدم تو حور و غلام
چراغ گھی کے جلائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

Ghazab khuda ka ghee ke rate bhi pata hain inn shayaron ko?

Re: اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

had hy itny jhut ki :cb:

itni taaref k to zarur paty gi :fatee:

سرہانے میر کے ٹُک فاتحہ کو گر وُہ جھکے
تو میر جاگ ہی جائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

meer bary ranbir kapoor thy

Re: اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

وُہ پنکھڑی پہ اَگر چلتے چلتے تھک جائے
تو پریاں پیر دَبائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

:eek: :eek:

zeadti hy parion ki :sid:
poaun to sab k dukh jaty hein chalny :naraz:

Re: اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

Ab Itni bhi Lambi nhi…:stuck_out_tongue:

Aray Sahib…Khayali PulaO mein Kharchay py kiska Dihaan hota hy…?:5:

:hehe:

Re: اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

hamy bhi pariyan chaihn
paoun dabay k liay
hamar kia qasor:pullhair:

Re: اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

qaseeda hi likh daale ho

darbaari ban gaye ho kiya us k:5:

Re: اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

Pariyan to Mil jaayn gi..............per paoun dabany k liya nhi:p

Gala daba,ny k liya…:cb:

:hmmm:…aysa likhnay walay Darbaari kehlaaty hyn…?
:nono:…isko Chaaplosi kehty/Maska lagana kehty hyn…:hehe:

Re: اُسے یہ کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

darbaari se muraad khushamdi hi hai yahan