جس کی آنکھ میں ، نمی سی تھی , جسکا چہرہ ، ملول رہتا تھا
وہی ، جو … بے توجہی کے سبب ہمیشہ ____ “بے اصول رہتا تھا”
وہ اک شخص … جانتی ہو تم …؟
“وہ” … جسے نیند بہت پیاری تھی …
“وہ” … جو ایک خواب کے اثر میں تھا …
“وہ” … جو لا علم رہا منزل سے …
“وہی” … جو عمر بھر سفر میں تھا …
وہ اک شخص … جانتی ہو تم …؟
جس نے خوشبو کی تمنا کی تھی ، اور … روندھے گلاب پاے تھے
جس نے ، اپنی ہی نیکیوں کے سبب ، رفتہ رفتہ … عذاب پاے تھے
“وہ اک شخص” … جانتی ہو تم …؟
وہ جس کا دین ، بس محبت تھا ، وہ جس کا ایمان … وفائیں تھیں
وہ … جس کی سوچ بھی پریشان تھی ، وہ جس کے لب پر فقط دعائیں تھیں
وہی ، الجھی ہوئی … “بے چین سی باتوں والا”
محبتوں سے … ڈر گیا کل شب
ہجر کے دکھ کو سہتے سہتے ، وہ شخص
مر گیا _____ کل شب
آؤ … اب لاش اٹھاؤ اس کی ، وہ جو “تیرے اثر میں رہتا تھا”
آؤ … اب سوگ مناؤ اس کا ، وہ جو … سورج کو قمر کہتا تھا
محبتوں سے ، ڈر گیا کل شب …
وہ شخص … مر گیا کل شب