کو ئی مجھ کو ایسی دلیل دے !!
کہ میں توڑ کر ترے نقش
آنکھ کی پُتلیوں سے مٹا سکوں
کو ئی مجھ کو ایسی دلیل دے !!
کہ میں دل سے تری
عمر بھر کی رفاقتوں کو مٹا سکوں
کو ئی مجھ کو ایسی دلیل دے !!
کہ میں عمر بھر تیری یاد کا
کوئی جشن ہی نہ منا سکوں
جو نہیں تو پھر ۔ ۔!
مجھے یاد کر، مجھے یاد آ ۔ ۔!!