مجھے گمنام رہنے کا
کچھ ایسا شوق ہے ہمدم
کسی بے نام صحرا میں
بھٹکتی روح ہو جیسے
جہاں سائے ترستے ہوں
کسی پیکر کی آہٹ کو
جہاں زندہ نہ ہو کوئی
جہاں پہ موت رہتی ہو
یا کچھ ایسے کہ دریا کے
کہیں اس پار کیکر پہ
کسی چژیا کے بچے کی
تڑپتی پیاس ہو جیسے
کہ جس کی زندگی کے دن
بہت بے جان گزرے ہوں
جو اژنے کو ترستا ہو
مگر حسرت دمِ آخر __!
وہ اپنے گھونسلے میں ہی
کچھ ایسے جان دے جیسے
ہزاروں کروٹوں کے بعد
میری امید مرتی ہے ___!
Re: مجھے گمنام رہنے کا
[QUOTE]
کسی بے نام صحرا میں
بھٹکتی روح ہو جیسے
[/QUOTE]
sehra mae rooh :(
Re: مجھے گمنام رہنے کا
sehra mae rooh :(
ji ji.............Bhatakti Aatima..........:p