کسی کی چشم_گریزاں میں جل بجھے ہم لوگ

کسی کی چشم_گریزاں میں جل بجھے ہم لوگ
عجب مشقت_ہجراں میں جل بجھے ہم لوگ

ہم اپنے عکس کو آئینہ کرنے والے تھے
پہ ایک لمحۂ_حیراں میں جل بجھے ہم لوگ

سنبھال پائے_گا پھر کون خواب کا ورثہ
اسی خیال_پریشاں میں جل بجھے ہم لوگ

جو آنکھ سے نہیں ٹپکے ان آنسوؤں کے ساتھ
خود اپنے خیمۂ_مژگاں میں جل بجھے ہم لوگ

ہمارے خون کی قیمت پہ جو خریدی گئی
اسی بہار_گلستاں میں جل بجھے ہم لوگ

کہاں تلک کہ اٹھاتے عذاب_تنہائی
اکیلے حجلۂ_ویراں میں جل بجھے ہم لوگ

سزائے_موت سے بدتر ہے آگہی کی سزا
شعور_حرف کے زنداں میں جل بجھے ہم لوگ

ہمیں کسی کا بہت انتظار تھا روحیؔ
سو بن کے شمع شبستاں میں جل بجھے ہم لوگ

Re: کسی کی چشم_گریزاں میں جل بجھے ہم لوگ

wah... bohat aala.

janab to baray manjhay hovay shaair lagty hain.

Re: کسی کی چشم_گریزاں میں جل بجھے ہم لوگ

nice :k:

Re: کسی کی چشم_گریزاں میں جل بجھے ہم لوگ

Good ha.