ٹوٹا تھا گھر میں کیا کیا یہ عرض پھر کروں_گا

ٹوٹا تھا گھر میں کیا کیا یہ عرض پھر کروں_گا
پھر گھر میں کیا ہوا تھا یہ عرض پھر کروں_گا

اتنا بڑا لفافہ اور کام تھا ذرا سا
کیا کام تھا ذرا سا یہ عرض پھر کروں_گا

ملا نہ کیا کیا تھا ملا نہ کیا کیا ہے
ملا کرے_گا کیا کیا یہ عرض پھر کروں_گا

دیکھا جو شیخ_جی نے بولے کہ مختصر ہے
وہ کیا ہے مختصر سا یہ عرض پھر کروں_گا

شانوں پہ جو پڑا تھا کہنے کو تھا دوپٹہ
کیا کچھ ڈھکا چھپا تھا یہ عرض پھر کروں_گا

لڑکی کلاسکی کی تھی لڑکا کلاسیکل تھا
کیسا تھا وہ دو_شاخہ یہ عرض پھر کروں_گا

عرق_النساء کا نسخہ مہر_النساء نے لکھا
نسخے میں کیا لکھا تھا یہ عرض پھر کروں_گا

بے_وزن سب تھے شاعر رقعے مگر تھے وزنی
رقعوں کا وزن کیا تھا یہ عرض پھر کروں_گا

لڑکی نے بھی قبولا لڑکے نے بھی قبولا
دونوں نے کیا قبولا یہ عرض پھر کروں_گا

کچھ عرض کر دیا ہے کچھ عرض پھر کروں_گا
کیا عرض پھر کروں_گا یہ عرض پھر کروں_گا

Re: ٹوٹا تھا گھر میں کیا کیا یہ عرض پھر کروں_گا

.
jb sara arz baad mein hi krna hai tou abhi ku post kia :mad: