بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

بابا میری مس کہتی ہیں
کل سے سب بچوں کو اپنے
!گھر رہنا ہے گھر پڑھنا ہے

!میں نے سنا ہے
‘‘ایک بڑے سے، کالی مونچھوں والے ’’انکل
بم لگا کر آئیں گے
!سب بچے مر جائیں گے

بابا کیوں ماریں گے ہم کو!؟
ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟
ہم سے کیوں ناراض ہیں انکل؟

بابا ان کو گڑیا دے دوں؟
یا پھر میرے رنگوں والی یاد ہے نا وہ نیلی ڈبیا
میری پچھلی سالگرہ پر مجھ کو آپ نے لا کر دی تھی
اور میری وہ پیاری پونی
!ریڈ کلر کی تتلی والی
وہ بھی دے دوں؟
پھر تو نہ ماریں گے مجھ کو؟

!یاد ہے بابا ایک دفعہ جب
!مجھکو ہاتھ پہ چوٹ لگی تھی
!!بہت زیادہ درد ہوا تھا
!تھوڑا خوں بھی نکلا تھا
!!بہت زیادہ روئی تھی میں

کیا یہ بم بڑا ہوتا ہے؟
بہت زیادہ چوٹ لگے گی؟
!!درد زیادہ ہو گا۔۔۔۔۔۔شاید
!بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

Re: بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

:(

but why moonchon wale uncle ko Miss marry badnaam karing?

Re: بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

yeh ti miss hi bataey gi

Re: بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

muchon waly k ……….

Re: بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

pakistan mae bachun ko marna mana hai sunna hai mae ney :hmmm:

Re: بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

maar nahin pyar

Re: بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

:confused:

mae ney suna hai bachey hi itney shareer hu agey hain ke shikayat lag de detey hian tu isliye marna mana hai :nono:

Re: بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے

jab se hamara media madar pidar azad hoa hai,bachay kuch ziada hi shikaetein lagany lag gye hain