بے دِلی سے ہنسنے كو خوش دِلى نہ سمجھا جائے
غم سے جلتے چہروں كو روشنى نہ سمجھا جائے
گاہ گاہ وحشت ميں گھر كى سمت جاتا ہوں
اِس كو دشتِ حيرت سے واپسی نہ سمجھا جائے
لاكھ خوش گماں دنیا باہمی تعلق كو
دوستی کہے ليكن دوستى نہ سمجھا جائے
ہم تو بس يہ کہتے ہیں روز جينے مرنے كو
آپ چاہیں کچھ سمجھیں زندگی نہ سمجھا جائے
خاک كرنے والوں كى كيا عجيب خواہش تھی
خاک ہونے والوں كو خاک بھی نہ سمجھا جائے
ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
Re: بے دِلی سے ہنسنے كو خوش دِلى نہ سمجھا جائے
خاک كرنے والوں كى كيا عجيب خواہش تھی
خاک ہونے والوں كو خاک بھی نہ سمجھا جائے

jiia
3
Re: بے دِلی سے ہنسنے كو خوش دِلى نہ سمجھا جائے
:teary3:
:hmmm:…
Nain
5
Re: بے دِلی سے ہنسنے كو خوش دِلى نہ سمجھا جائے
dosti ko dosti na samjh jaye 
khak ko khak na samjha jaye 
zindgi ko zindagi 
tu samjhna kya hai 
Re: بے دِلی سے ہنسنے كو خوش دِلى نہ سمجھا جائے
Kuj v nai…Life enjoy karo or in py matti paO…
Nain
7
Re: بے دِلی سے ہنسنے كو خوش دِلى نہ سمجھا جائے
abb enjoyment, enjoyment nahi rahi 