اچّھا ہے کسی اَور نظارے سے جُڑی ہے

اچّھا ہے کسی اَور نظارے سے جُڑی ہے
دنیا کی طلب یوں بھی خسارے سے جُڑی ہے

اس بار کوئی اور تماشا ہےگلی میں
ہر آنکھ جو کھڑکی کے اشارے سے جُڑی ہے

مَیں اِس لیے دُنیا پہ بھروسہ نہیں کرتا
مٹّی کی یہ دیوار بھی گارے سے جُڑی ہے

یہ کشتیوں والے تو یونہی خوف زدہ ہیں
دریا کی تو ہر موج کنارے سے جُڑی ہے

ہر دن کسی سورج کے تعاقب میں ہے گوہر
ہر رات کسی اَور ستارے سے جُڑی ہے

افضل گوہر راؤ

Re: اچّھا ہے کسی اَور نظارے سے جُڑی ہے

اس بار کوئی اور تماشا ہےگلی میں
ہر آنکھ جو کھڑکی کے اشارے سے جُڑی ہے

poora ka poora shehr James Bond hai :eek:

Re: اچّھا ہے کسی اَور نظارے سے جُڑی ہے

:hmmm:…wo kysay?

Re: اچّھا ہے کسی اَور نظارے سے جُڑی ہے

her koi khiRki se jo juRa hai.. tooh main lagi qom

Re: اچّھا ہے کسی اَور نظارے سے جُڑی ہے

Sach kaha…:k: