کسی کے نام سے پہلے

[RIGHT][RIGHT] لبوں پہ پُھول کِھلتے ہیں کسی کے نام سے پہلے
[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] دِلوں کے دیپ جلتے ہیں چراغِ شام سے پہلے[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT]
[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] کبھی منظر بدلنے پر بھی قِصّہ چل نہیں پاتا[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] کہانی ختم ہوتی ہے کبھی انجام سے پہلے[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT]
[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] یہی تارے تمہاری آنکھ کی چلمن میں رہتے تھے[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] یہی سُورج نکلتا تھا تُمہارے بام سے، پہلے[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT]
[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] دِلوں کی جگمگاتی بستیاں تاراج کرتے ہیں[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] یہی جو لوگ لگتے ہیں نہایت عام سے پہلے[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT]
[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] ہوئی ہے شام جنگل میں پرندے لوٹتے ہونگے[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] اب اُن کو کِس طرح روکیں، نواحِ دام سے ، پہلے[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT]
[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] یہ سارے رنگ مُردہ تھے تمہاری شکل بننے تک[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] یہ سارے حرف مہمل تھے تمہارے نام سے پہلے[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT]
[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] ہُوا ہے وہ اگر مُنصف تو امجد احتیاطً ہم[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] … … سزا تسلیم کرتے ہیں کسی الزام سے پہلے[/RIGHT][/RIGHT]
[RIGHT][RIGHT] **
**[/RIGHT][/RIGHT]

Re: کسی کے نام سے پہلے

[RIGHT]ہُوا ہے وہ اگر مُنصف تو امجد احتیاطً ہم

... ... سزا تسلیم کرتے ہیں کسی الزام سے پہلے

[/RIGHT]

Re: کسی کے نام سے پہلے

mera qatil hi mera munsif hy:halo:
kia mere haq me fesla dega :snooty:

Re: کسی کے نام سے پہلے

kon c saza tasleem ki hai

Re: کسی کے نام سے پہلے

toheen e adalat

Re: کسی کے نام سے پہلے

Nice :k: