کاغذی لوگ ' کاغذی رشتے


کچھ صحیفے جَلے پڑے ہُوئے تھے

ساتھ دِل بھی بُجھے پڑے ہُوئے تھے

طاق میں ’ مَیں تھا اَور میرے قریب

چند ٹُوٹے دیے پڑے ہُوئے تھے

جانے توڑے تھے کِس نے ؟ کس کے لیے ؟

پُھول میرے گلے پڑے ہُوئے تھے

ہجر میں بھی ہم ایک دُوسرے کے

آمنے سامنے پڑے ہُوئے تھے

کاغذی لوگ ’ کاغذی رشتے

کاغذوں میں دَبے پڑے ہُوئے تھے

عُمر تدفین میں بسر کر دی

لوگ مُجھ میں مَرے پڑے ہوئے تھے

Re: کاغذی لوگ ’ کاغذی رشتے

nice :k:

who is the poet?

Re: کاغذی لوگ ’ کاغذی رشتے

Loog mujh mae marey parey huye they :k:

kagazi rishtey matlab ??

Re: کاغذی لوگ ' کاغذی رشتے

@muqawwee123 poet ka mujhe bhi nahi pata .....

aur kagzi rishtey matlib dolat ke tarzoo pr banaye jane walaye rishtey