کچھ دیر پہلے نیند سے میں دیر تک روتا رہا..

کل رات جانے کیا ہوا
کچھ دیر پہلے نیند سے
کچھ اشک ملنے آگئے
کچھ خواب بھی ٹوٹے ہوئے
کچھ لوگ بھی بھولے ہوئے
کچھ رستہ بھٹکی ہوئیں
کچھ گرد میں لپٹی ہوئیں
کچھ خول میں سمٹی ہوئیں
بے ربط سی سوچیں کئی
بھولی ہوئی باتیں کئی
اک شخص کی یادیں کئی
پھر دیر تک جاگا رہا
سوچوں میں گم بیٹھا رہا
انگلی سے ٹھنڈے فرش پر
اک نام ہی لکھتا رہا
کل رات بھی وہ رات تھی
کچھ دیر پہلے نیند سے
میں دیر تک روتا رہا..:heart:
http://scontent-a-lhr.xx.fbcdn.net/hphotos-prn1/s403x403/1379722_676275729070217_222656740_n.jpg

Re: کچھ دیر پہلے نیند سے میں دیر تک روتا رہا..

kiyun ghar main kaghaz qalam nahin hai kia jo farsh per ungli se likh kar shoq e khattati poora kiya?