روشن وہ مرا گوشہ تنہائی تو کر جائے

روشن وہ مرا گوشہ تنہائی تو کر جائے
یادوں میں سہی، انجمن آرائی تو کر جائے

یہ میری ضمانت ہے کہ پائے گا وہ شہرت
تھوڑی سی وہ پہلے مری رسوائی تو کر جائے

کر دوں میں اُسے عقل کے مفہوم سے واقف
کچھ دن کے لیے وہ مجھے سودائی تو کر جائے

سب کہتے رہیں میں اُسے قاتل نہ کہوں گا
لیکن وہ کوئی کارِ مسیحائی تو کر جائے

میں دیکھ سکوں چہروں کے پیچھے بھی ہے کیا کچھ
اتنی سی عطا وہ مجھے بینائی کر جائے

میں کر تو سکوں جزمِ محبت کی وضاحت
پھر جو وہ سزا دے، مری شنوائی تو کر جائے

ہے فرض قتیل اُس پہ مرا جان چھڑکنا
پر وہ مری کُچھ حوصلہ افزائی تو کر جائے

Re: روشن وہ مرا گوشہ تنہائی تو کر جائے

یہ میری ضمانت ہے کہ پائے گا وہ شہرت
تھوڑی سی وہ پہلے مری رسوائی تو کر جائے

Kia ye shair Veena Malik ne uss magazine ke baare main kaha hai?

Re: روشن وہ مرا گوشہ تنہائی تو کر جائے

lagta to aysa hi hy…:hehe:

Aap ny daikha tha MAG