تجھ سے بچھڑ کر آنکھوں کو نم کس لیے کریں
تجھ کو نہیں ملال تو ہم کس لیے کریں
دنیا کی بے رُخی تو نہیں ہے کوئی جواز
اس شدتِ خلوص کو کم کس لیے کریں
تا عمر قربتوں کا تو امکان ہی نہ تھا
آنکھیں فراقِ یار کا غم کس لیے کریں
اپنا جنوں ہے داد و ستائش سے بے نیاز
پھر بے خودی کا حال رقم کس لیے کریں
جن کے لیے افق پہ چمکتے ہیں راستے
مٹی پہ ثبت نقشِ قدم کس لیے کریں
مانوس ہو چکے ہیں اندھیروں سے اپنے لوگ
اب احتجاجِ صبحِ کرم کس لیے کریں
ساجد کوئی نئی تو نہیں ہے یہ تیرگی
آخر ملالِ شامِ الم کس لیے کریں
اعتبار ساجد
Re: تجھ سے بچھڑ کر آنکھوں کو نم کس لیے کریں
مانوس ہو چکے ہیں اندھیروں سے اپنے لوگ
اب احتجاجِ صبحِ کرم کس لیے کریں
ye KESC ka propaganda hai.. loadshedding ke khilaaf ihtijaaj jari rahe ga.. Quaid tera mission jari rahe ga 
Re: تجھ سے بچھڑ کر آنکھوں کو نم کس لیے کریں
Ye Quaid ka Mission kab sy ho gaya…?
Usko to Apni PaRi hy…
Re: تجھ سے بچھڑ کر آنکھوں کو نم کس لیے کریں
usko to kab se paRi hui hai.. fit nahin aati abtak 
Re: تجھ سے بچھڑ کر آنکھوں کو نم کس لیے کریں
Taraash Kharaash jaari hy Fiting k liya…
Aryaan
6
Re: تجھ سے بچھڑ کر آنکھوں کو نم کس لیے کریں
Good One Enter..:k: