[TABLE]
[TABLE] </tbody>
رو برو آئنے کے، تو جو مری جاں ہو گا
آئنہ ایک طرف، عکس بھی حیراں ہو گا
اے جوانی، یہ ترے دم کے ہیں، سارے جھگڑے
تو نہ ہو گی، تو نہ یہ دل، نہ یہ ارماں ہو گا
دستِ وحشت تو سلامت ہے، رفو ہونے دو
ایک جھٹکے میں* نہ دامن نہ گریباں ہو گا
آگ دل میں* جو لگی تھی، وہ بجھائی نہ گئی
اور کیا تجھ سے، پھر اے دیدہء گریاں ہو گا
اپنے مرنے کا تو کچھ غم نہیں، یہ غم ہے، امیر
چارہ گر مفت میں* بیچارہ پشیماں ہو گا
امیر مینائی