Aj main ny es ko jga dekha yaha friendz sy share kr raha hun naraz na hona please…
لڑکیوں سے معذرت کے ساتھ
لڑکیاں بڑی عجیب ہوتی ہیں ان کے ہنسنے اور رونے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتاجی چاہے تو جنازے پر کھی کھی کرنے لگیں اور جی چاہے تو عید کے دن موٹے موٹے آنسو بہانے لگیں ۔عمر کے معاملے میں اتنی محتاط ہوتی ہیں کہ جو پچیس سال کی ہو جاتی ہے آگے ہی نہیں بڑھتی ۔ میاں صاحب کہتے ہاں عورت کی عمر کا صحیح پتا چلانا ہو تو اسے بولتے ہوئے غور سے دیکھنا چاہیئےجو عورت بات کرتے وقت زیادہ منہ کھولے اس کی عمر بھی زیادہ ہو گی اور جو کم کھولے اس کی عمر بھی کم ہو گی ۔ میں نے تجرباتی طور پر 84 سالہ اماں جیراں سے پوچھا کہا ماں تم بڑی جہاندیدہ ہویہ بتاو کیا واقعی یہ سچ ہے کہ جو عورت بات کرتے وقت کم منہ کھولے اس کی عمر بھی کم ہوتی ہے۔
اماں جیراں نے چونک کر میری طرف دیکھا پھر ذرا سا منہ کھول کر بمشکل بولی "پت مینوں کی پتہ "
پیار محبت کے معاملے میں بھی لڑکیاں ہمیشہ شاکی نظر آتی ہیں ۔ایک لڑکی نے مجھے لکھا کہ شادی کے بعد مرد بالکل ہی مختلف ہو جاتے ہیں ۔
میں نے کہا کوئی مثال؟
کہنے لگی آپ دیکھیں نا شادی سے پہلے میرے شوہر مجھے بہت اچھے لگتے تھے لیکن اب ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ اف یہ مرد بھی کتنی جلدی بدل جاتے ہیں ۔
سیانے کہتے ہیں کہ لڑکیاں اپنی تعریف بہت پسند کرتی ہیں سیانے غلط کہتے ہیں لڑکیاں صرف دوسری لڑکیوں کی بد تعریفی پسند کرتی ہیں اگر آپ ان کے سامنے کسی خوبصورت لڑکی کی تعریف شروع کر دیں تو فورا ہی کوئی ایسا جملہ کہہ دیتی ہیں کہ تعریف کو بریک لگانا پڑ جاتی ہے