یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

طرحی غزل

’’تنہا نہ ہو سکے گی تطہیرِ ذات مجھ سے ‘‘

جوڑے نہ جا سکیں گر تارِ حیات مجھ سے

شاید چھپا رہے ہیں دنیا سے میری الفت

منہ غیر کی طرف ہے کرتے ہیں بات مجھ سے

چھوڑا جو تو نے مجھ کو، میں نے جہان چھوڑا

تیرے بغیر کیسے کٹتی حیات مجھ سے

پلکوں سے چن رہا ہوں کانٹے غمِ جہاں کے

کیا اور چاہتی ہے راہِ حیات مجھ سے

خود علم و آگہی سے رکھا ہے دور مجھ کو

اور پوچھتے ہیں آ کر رازِ حیات مجھ سے

بیگانہ لگ رہا تھا جو اپنے آپ سے بھی

اس شخص نے کہا ہے رازِ حیات مجھ سے

کیا جور کیا ستم ہے تلقینِ صبر مجھ کو

لیتے ہیں آپ بدلا وہ ہاتھوں ہاتھ مجھ سے

یکسانیت سے خوش ہے مجھ کو فنا کی منزل

لائی نہ جا سکے گی تابِ ثبات مجھ سے

اس آس پر ازل سے بازی لگا رہا ہوں

یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

تعبیر پر توجہ یکسر نہیں ہے اس کی

کرتی ہے روز لیکن خوابوں کی بات مجھ سے

کچھ تو بتاتے جاؤ، کیا اس کو میں بتاؤں

آخر تمھاری بابت پوچھے گی رات مجھ سے

میں اس کے بھی تو ہر دم تھا شاد رہتا

غم نے چھڑا لیے ہیں آخر کو ہاتھ مجھ سے

کب تک فصیح اپنے ہاتھوں سے مات کھاؤں

کب تک مجھے ملے گی آخر نجات مجھ سے

شاہین فصیح ربانی

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

تعبیر پر توجہ یکسر نہیں ہے اس کی
کرتی ہے روز لیکن خوابوں کی بات مجھ سے

boht umda :lajawab:

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

:lajawab:

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

آپ کا بہت بہت شکریہ، سدا خوش رہیے۔

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

:flower1::flower1::flower1:

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

Bohat khoobsoorat ghazal hey Faseeh bhai :clap:

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

bohat achi guzal shair ki ha ap ne thanks dear

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

بہت بہت شکریہ امل بھائی، بہت شاد رہیے۔

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

بہت شکریہ تہمینہ جی، سدا شادآبا درہیے۔

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

subHaan Allah…ek murass’a aur kaamil Ghazal ke liye dili mubaarakbaadiyaaN…go k Ghazal taveel hai magar aapne har she’r ke saath insaaf karte huye 'aala Khayaalaat pesh kiye…zabaan o bayaan nihaayat umda hai…mujhe har she’r bahot pasand aayaa…

…ek baar phir se mubaarakbaad pesh kartaa huN gar qubool uftaad! :slight_smile:

keep it up, biraadaram! :slight_smile:

Re: یہ زندگی کبھی تو کھائے گی مات مجھ سے

محترم خلیل خان صاحب

آپ کی اس گراں قدر رائے کے لیے تہِ دل سے آپ کا شکرگزار ہوں

کہ یہ میری ہمت افزائی کا باعث ہے۔

داد قبول افتاد

پَل پَل رہیے شاد۔