بکھر جانے سے پہلے ہی سنبھل کر دیکھ لیتے ہیں

بکھر جانے سے پہلے ہی سنبھل کر دیکھ لیتے ہیں

چلو ہم بھی ہوا کی سمت چل کر دیکھ لیتے ہیں

کسے معلوم اقرارِ محبت رنگ بدلے گا

ابھی دل کو ترے دل سے بدل کر دیکھ لیتے ہیں

جہاں میں منتظر ہیں اور بھی غم ذات سے بڑھ کر

حصارِ ذات سے باہر نکل کر دیکھ لیتے ہیں

چھلک جاتے ہیں اب غم بھی تمنا بن کے آنکھوں سے

کہ اس دریا کو بھی اندر نگل کر دیکھ لیتے ہیں

ہوائے دشت سے کہنا ہماری سمت آ جائے

فراقِ ذات میں دونوں ہی جل کر دیکھ لیتے ہیں

Re: بکھر جانے سے پہلے ہی سنبھل کر دیکھ لیتے ہیں

ہوائے دشت سے کہنا ہماری سمت آ جائے

فراقِ ذات میں دونوں ہی جل کر دیکھ لیتے ہیں

ye wala zaroor try kijiya ga :D

Re: بکھر جانے سے پہلے ہی سنبھل کر دیکھ لیتے ہی&#

wah ji wah, medical science ne boht taraqi kar li

کسے معلوم اقرارِ محبت رنگ بدلے گا

ابھی دل کو ترے دل سے بدل کر دیکھ لیتے ہیں