http://3.bp.blogspot.com/-0GymmWugdA4/UKM9Vm1ULfI/AAAAAAAACs8/xvbiFlJrFTI/s1600/603885_495568260476032_291267365_n.jpg
آنسو کا قطرہ
انگلی کی نرم پور پر
دِھیرے دِھیرے لرز رہا ہے
اور میں
سوچ رہی ہوں
کاش
پانی کی یہ بوند
اُسی لمحے پلکوں پہ آٹپکتی
جب تم نے
پہلا جھوٹ بولا تھا