اتنی سی اک دعا ہے کہ آنے والا ہر اک لمحہ
حسین چاہتوں کے پھول بخشے ، عروج بخشے
تمہاری دنیا میں روشنی ہو
تمہاری محفل میں خوشیاں ہوں
تمہارے ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہو
کبھی بھی تم تک دُکھوں کی دستک نہ پہنچ پائے
تمہاری آنکھوں میں جو ستارے چمک رہے ہیں
یونہی چمکتے رہیں ہمیشہ
تمہارے دل تک بے وفایئوں کی
کوئی اندھیری کرن نہ پہنچے
خدا کرے کہ ہر دل کا قرار لوُٹو
مگر تمہاری ہر اک تمنا
ہر اک خواہش
تمہارے ہونٹوں تک آتے آتے
تمہارے قدموں تک آن پہنچے
جو ہوسکے تو تمہارے حصے کے سب
غموں کو میں اپنے اندر اتار لوں
جانتا ہوں یہ ممکن تو نہیں
لیکن دعا تو میرا حق ہے
یہ مختصر سی دعا کا تحفہ سمبھال رکھنا
میرے اندھیروں کی فکر چھوڑو تم
تم بس اپنا خیال رکھنا